متفرق شعراء

مبارک صد مبارک جلسہ سالانہ مبارک ہو (بر موقع جلسہ سالانہ امریکہ)

مسیحائے زماںؑ کی بیٹیوں پر رب کی رحمت ہے

یہ حضرت مصلح موعودؓ کی ہم پر عنایت ہے

ہمارے حق میں یہ لجنہ اماءاللہ نعمت ہے

ترقی احمدی عورت کی لجنہ کی بدولت ہے

مبارک صد مبارک جلسہ سالانہ مبارک ہو

مبارک صد مبارک جشن صد سالہ مبارک ہو

امام وقت کی آواز پر لبیک کہتی ہیں

خدا کے فضل سے ہر حکم کی تعمیل کرتی ہیں

ہم اپنی جان مال اولاد سب قربان کرتی ہیں

ترقی کی منازل ہم بہت تیزی سے چڑھتی ہیں

مبارک صد مبارک جلسہ سالانہ مبارک ہو

مبارک صد مبارک جشن صد سالہ مبارک ہو

ہمیں نصرت جہاںؓ نے پیار سے گودوں میں پالا ہے

ہمارے دل میں دینِ مصطفیٰؐ کا پیار ڈالا ہے

ہمارے دم سے ہی اسلام کا اب بول بالا ہے

ہمیں ہر آزمائش میں خلافت نے سنبھالا ہے

مبارک صد مبارک جلسہ سالانہ مبارک ہو

مبارک صد مبارک جشن صد سالہ مبارک ہو

عطا کر ہاجرہؑ کا صبر اور مریمؑ کی عفت دے

خدایا آمنہ کے لالؐ کی ہم کو محبت دے

کریں دنیا میں ہم دیں کی اشاعت ایسی ہمت دے

عَلم اسلام کا اونچا اڑانے کی سعادت دے

مبارک صد مبارک جلسہ سالانہ مبارک ہو

مبارک صد مبارک جشن صد سالہ مبارک ہو

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button