آسٹریلیا (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ آسٹریلیا کے زیر اہتمام ایک تبلیغی محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

(محمد امجد خان سنوری ایڈووکیٹ ۔آسٹریلیا)

خدا تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ آسٹریلیا کے زیرِ اہتمام ۱۲؍اگست ۲۰۲۳ء کو خلافت ہال، مسجد بیت الہدیٰ سڈنی میں ایک محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں آسٹریلیا بھر سے معروف احمدی اور مہمان شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ یہ مشاعرہ براہ راست نشر بھی کیا گیا۔

پروگرام کے باقاعدہ آغاز سے قبل سامعین اور شعرائے کرام کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عبدالجمیل مبشر صاحب صدر مجلس انصار اللہ نے مہمانانِ گرامی کو کتاب سیرت خاتم النبیینﷺ اور ایک پرفیوم بطور تحفہ پیش کیے۔ مشاعرے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم و ترجمہ سے کیا گیا۔

مکرم صدرصاحب مجلس نے شعراء، سامعین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور استقبالیہ کلمات کہے۔ پھر شعرائے کرام نے درج ذیل ترتیب سے اپنا کلام پیش کیا۔

۱۔ خاکسار محمد امجد خان سنوری (ناظم مشاعرہ)

۲۔ وہب احمد صدیقی صاحب (سڈنی سے شرکت کی)

۳۔ بشیر احمد صاحب (کینبرا سے شرکت کی)

۴۔ ڈاکٹر شاہد ملک دیوانہ صاحب (سڈنی سے شرکت کی)

۵۔ ارشد سعید صاحب (میلبورن سے شرکت کی)

۶۔ حافظ سہیل ارشد رانا صاحب (صدرِ مشاعرہ ۔ برسبین سے شرکت کی)

۷۔ طارق مرزا صاحب (سڈنی سے شرکت کی)

۸۔ ریحان علوی صاحب (سڈنی سے شرکت کی)

۹۔ عارف صادق صاحب (سڈنی سے شرکت کی)

۱۰۔ اشرف شاد صاحب (مہمانِ خصوصی)

سامعین شعراء کے کلام سے بہت محظوظ ہوتے رہے اور کھل کرداد دی۔ مہمان شعراء کے علاوہ غیر از جماعت سامعین بھی شریک تھے۔

مشاعرے کے بعد تمام شعراء، مشاعرے میں موجود سامعین اور آسٹریلیا و بیرون ممالک سے شامل ہونے والے ناظرین کے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے۔

(رپورٹ: محمد امجد خان سنوری۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button