افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزازتکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۲؍ ستمبر ۲۰۲۳ء بروز منگل مدرسۃ الحفظ کے ایک طالب علم عزیزم فواد احمد نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔

عزیزم نےدو سال سات ماہ اور بارہ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ یہ بچہ مکرم داؤد عباس صاحب قائد اشاعت مجلس انصاراللہ گھانا اور محترمہ ڈاکٹر فاطمہ عباس صاحبہ نائب صدر اول لجنہ اماءاللہ گھاناکا بیٹا ہے۔

بحیثیت استاد مورخہ ۱۲؍ ستمبر کو خاکسار نے ان سےآخری سبق سنا۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز(یکم مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۸۶؍ طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق ۹؍ ممالک سے ہے۔ مورخہ ۱۰؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو گھانا سے مزید ۱۵؍ بچوں کا داخلہ ہو چکا ہے جو یکم اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اپنی پڑھائی کا آغاز کریں گے۔

(رپورٹ: حا فظ مبشر احمد جاوید، مربی سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button