حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

دنیا میں قیامِ امن کے لیے انصاف کے درست معیار قائم کرنے ضروری ہیں

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:

’’دنیا میں قیامِ امن کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہر سطح پر اور دنیا کے ہر ملک میں انصاف کے درست معیار قائم کیے جائیں۔ قرآن کریم نے ایک معصوم جان کے قتل کو تمام انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے۔

پس ایک مرتبہ پھر مسلمان ہونے کے ناطہ میں یہ بات بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اسلام کسی بھی نوع، شکل یا طریق سے کیے جانے والے ظلم اور زیادتی کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کا یہ حکم بالکل قطعی ہے اور اس میں کوئی اِستثناء نہیں۔ قرآن کریم اِس بارہ میں مزید فرماتا ہے کہ کوئی ملک یا قوم جو تم سے برسرِ پیکار ہے ان سے بھی معاملہ کرتے وقت مکمل انصاف اور عدل کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھو۔ ایسا نہ ہو کہ ان میں دشمنی اور رقابت کی وجہ سے ان سے بدلہ لینے کے لیے آپ بے اعتدالیوں کی طرف چلے جائیں۔ ایک اور بہت اہم ہدایت جو قرآن کریم نے ہمیں دی ہے یہ ہے کہ دوسروں کی دولت اور وسائل کی طرف حسد اور للچائی ہوئی نظروں سے مت دیکھو۔‘‘

(عالمی بحران اور امن کی راہ صفحہ ۴۹)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button