کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء میں نیوزیلینڈ کی مسلسل تیسری کامیابی

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء

میچ نمبر11: جمعہ 13؍ اکتوبر2023ء

 نیوزیلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش

 (New Zealand vs Bangladesh)

MA Chidambaram Stadium Chennai

Image

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں نیوزی لینڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔چینئی میں کھیلے گئے اپنے تیسرے میچ میں کیوی ٹیم نے بنگلہ دیش کو بآسانی آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔تیز گیند بازLockie Ferguson میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ نیوزیلینڈ کے کیپٹن Kane Williamson اورDaryl Mitchell نے بلے بازی میں بہترین کھیل پیش کیا۔

246کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12کے سکورپر گری جب راچن راوندرا (Rachin Ravindra)نورنز بنا کر Mustafizur Rahman کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد Devon Conway اور انجری سے صحت یاب ہوکر،لمبے عرصہ بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے کیوی کپتان Kane Williamson نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا سکور92تک پہنچایا۔45رنز بناکر Conway ثاقب الحسن (Shakib Al-Hasan) کے ہاتھوں lbwہو ئے۔Williamsonکا ساتھ دینے کے لئے Daryl Mitchellآئے اور انہوں نے آتے ہی پہلی گیند پر چھکا لگایااور پھرجارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے چلے گئے۔Mitchell نے 4چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے 67گیندوں پرناقابل شکست 89رنز بنائے۔کین ولیمسن 78کے انفرادی سکور پرہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوکر retired hurtہوئے۔نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر42.5اوورز میں حاصل کیا۔

قبل ازیں کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو Trent Boult کی پہلی گیند پر ہی Litton Das اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔کیوی فاسٹ باؤلرز نے زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور بنگلہ دیشی ٹاپ آرڈر بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔تیرھویں اوور میں 56کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کے چارکھلاڑی آؤٹ ہوئے۔بعدازاں تجربہ کارجوڑیShakib Al-Hasanاور وکٹ کیپر Mushfiqur Rahim نے جوابی وار کئے اور ٹیم کا سکور152 پہنچا دیا۔Shakib Al-Hasan چالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے اورمشفیق الرحیم نے 66 رنز کی عمدہ باری کھیلی۔نمبر8 پربیٹنگ کرنے والے Mahmudullah کے ناٹ آؤٹ 41رنزکی بدولت بنگلہ دیش مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں پر245کا مجموعہ کھڑا کرنے میں کامیاب ہوا۔نیوزیلینڈ کی طرف سے Lockie Fergusonنے تین جبکہ Trent Boultاور Matt Henryدو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مختصر اسکور

بنگلہ دیش 50 اوورز میں 245/7؛مشفیق الرحیم66، محموداللہ 41*،ثاقب الحسن 40۔فرگوسن3/49،بولٹ2/45،ہنری2/58

نیوزی لینڈ42.5اوورز میں 248/2؛ڈیرل مچل 89*، کین ولیمسن78*،ڈیون کونوے45؛مستفیض الرحمٰن 1/36،ثاقب الحسن 1/54

اہم اعداد و شمار و ریکارڈز

  • نیوزیلینڈ کے Trent Boult ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں تیز ترین 200وکٹیں مکمل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔انہوں نے یہ سنگ میل 107میچوں میں عبورکیا۔تیز ترین 200وکٹیں حاصل کرنے والوں میں آسٹریلیا کے Mitchell Starc  102میچز کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ دوسرے نمبرپر پاکستان کے آف اسپنرثقلین مشتاق ہیں۔
  • ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میچ کی پہلی گیند پر وکٹ لینے والے پہلے کیوی باؤلر بن گئے۔
  • نیوزیلینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ میچز میں بغیر کسی ناکامی کے یہ چھٹی فتح ہے۔
  • بنگلہ دیش کی طرف سے ورلڈ کپ میچز میں سب سے زیادہ آٹھ چھکے اس اننگز میں لگائے گئے۔

اگلا میچ: پاکستان بمقابلہ بھارت

ہفتہ کے روز14اکتوبر کو نریندرمودی کرکٹ سٹیڈیم احمدآباددنیائے کرکٹ کا مرکز نگاہ ہوگا جہاں رواں ورلڈ کپ کا ایک بڑا معرکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔احمد آباد میں موسم قدرے گرم ہوگا اور قوی امکان ہے کہ یہاں کی pitch بیٹنگ کے لئے سازگار ہوگی۔اس لئے بڑے سکور دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد افراد موجود ہوں جن کے سامنے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیوں کے ساتھ ساتھ مضبوط اعصاب کی بھی ضرورت ہوگی۔

پاکستان اپنے ابتدائی دو میچز جیت چکا ہےتاہم اس میچ میں میزبان ٹیم کو ہرانا پاکستان کے لئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گا۔انہیں کھیل کے تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ اور باؤلنگ میں مسائل کا بھی سامنا ہے ،اوپنر امام الحق مسلسل ناکامیوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں،ان کی جگہ فخر زمان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح محمد نواز یا شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنے کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

دوسری طرف ہندوستان کی ٹیم ہر لحاظ سے مضبوط اوربھرپور فارم میں ہے ۔اس میچ میں اوپنر شبمن گل(Shubman Gill) کی واپسی کا امکان کم ہے جو بیماری کی وجہ سے پہلے دو مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam)اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi)ابھی تک متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔اب دیکھتے ہیں کہ اس اہم میچ میں یہ نامورکھلاڑی اپنی ٹیم کے لئے کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 ون ڈے کرکٹ میں یہ ٹیمیں 134میچز میں مدمقابل  آچکی ہیں جن میں سے 73پاکستان اور56انڈیا نے جیتے ہیں۔ایک روزہ ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان کے خلاف 7۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا سب سے زیادہ سکور 336 ہے جبکہ پاکستان کا  زیادہ سے زیادہ اسکور 273 رہا ہے۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button