کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء۔ پہلے ہفتہ میں کھیلے گئے 10 میچز کے اہم اعداد وشمار اور ریکارڈز

5 سے12اکتوبر تک ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ میں 10میچز کھیلے گئے۔اب تک ہرٹیم 2،2 میچ کھیل چکی ہے۔

 جنوبی افریقہ، نیوزیلینڈ، بھارت اور پاکستان 2،2 کامیابیوں کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کر چکی ہیں۔

 بہترین نیٹ رن ریٹ کے لحاظ سے جنوبی افریقہ پوائنٹس پر سرفہرست ہے۔جبکہ آخری نمبر افعانستان کا ہے۔

 آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں اپنے دونوں میچز ہار گئیں۔

 اب تک کھیلے گئے 10 میچز میں سے 8 میچزمیں ٹاس جیتنے والی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 پانچ میچوں میں پہلے بیٹنگ اور پانچ بار پہلے باؤلنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی ہے۔
 سب سے زیادہ ٹیم سکور جنوبی افریقہ نے 428 سری لنکا کے خلاف بنایا۔
 سب سے کم سکور 156 افعانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کیا۔
 پہلے دس میچز میں 12 سنچریاں بنی ہیں۔
 تیز ترین سنچری Aiden Markram نے 49 گیندوں پر بنائی۔
 سب سے بڑا انفرادی سکور 152 Devon Conway نے انگلینڈ کے خلاف بنایا۔
 دومیچوں میں سب سے زیادہ 209رنزQuinton de Kockنے بنائے ہیں۔
 محمدرضوان 199رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
 اب تک مجموعی طور پر121چھکے اور503 چوکے لگ چکے ہیں۔
 14چھکے لگا کر سری لنکا کے Kusal Mendis سب سے آگے ہیں۔
 سب سے زیادہ چوکے 24، Devon Conway نے لگائے ہیں۔
 Mitchell Santner دو میچوں میں 7وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
 Bumrah،Matt HenryاورHasan Ali چھ چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔
 ابھی تک کا سب سے لمبا چھکا 101میٹر کابھارت کے Shreyas Iyerنے لگایا ہے۔
 ورلڈ کپ کی تاریخ میں345رنز کا سب سے بڑا ہدف پاکستان نے سری لنکا کے خلاف حاصل کیا۔

(ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button