یورپ (رپورٹس)

پروگرام بسلسلہ صد سالہ جوبلی۔ لجنہ اماءاللہ ناروے

محض اللہ کے فضل سے مورخہ ۹؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو لجنہ اماءاللہ ناروے نے صد سالہ جوبلی کے سلسلہ کا اپنا آخری پروگرام مسجد بیت النصر کے مسرور ہال میں منعقد کیا۔ پروگرام کا پہلا حصہ قرآن سیمینار پر مشتمل تھا۔ صدر لجنہ اماءاللہ ناروے مکرمہ بلقیس اختر صاحبہ کی صدارت میں پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔ اس کے بعد قرآن مجید کی اہمیت و برکات کے حوالے سے حدیث، اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور پاکیزہ منظوم کلام حضرت مسیح موعودؑ ترنم سے پیش کیا گیا۔ اس کے بعد خاکسار (نیشنل سیکرٹری تعلیم) نے قرآن کریم کی برکات کے موضوع پر ایک تقریر کی۔

اس کے بعد خاکسار نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والےجوبلی کے کاموں کی مختصر رپورٹ پیش کی۔ ترجمة القرآن کی کلاسز مسلسل پانچ سال سے جاری ہیں۔ جوبلی ٹارگٹ کے مطابق ۶۳؍ممبرات نے پہلے دس پاروں کا باترجمہ امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا۔ ان میں سے پچیس ممبرات نے مزید آٹھ پاروں کا امتحان پاس کیا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ ۶۱؍ ممبرات نے تجوید سیکھ کر اس کا امتحان پاس کیا۔ تیسواں پارہ حفظ کرنے والیوں کی تعداد ۴۴؍ ہے۔ ان تمام خوش نصیب ممبرات میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دستخط کردہ اسناد، گفٹ کارڈ کے ساتھ تقسیم کی گئیں۔

پروگرام کے دوسرے حصہ میں سابقہ صدرات لجنہ اماء اللہ ناروے مکرمہ شہلا اشرف صاحبہ، مکرمہ سیدہ بشریٰ خالد صاحبہ نے اپنے اپنے دَور کے حوالے سے لجنہ اماءاللہ کی مساعی کا تذکرہ کیا جس کا مقصد خاص کر لجنہ کی نئی نسل کو تاریخ سے واقف کرنا تھا۔ آخر میں موجودہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ نے اپنے دَور کے حوالے سے خاص کاموں کا ذکر کیا۔ اس موقع پر مسرور ہال کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔

دعا سے اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ آخر میں ممبرات کےلیے ضیافت کا انتظام تھا۔ پروگرام کی حاضری الحمدللہ ۳۰۰؍ کے قریب تھی۔

(رپورٹ:طیبہ مبارکہ رضوان۔ نیشنل سیکرٹری تعلیم)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button