متفرق

ربوہ کا موسم (۱۳ تا ۱۹؍ اکتوبر۲۰۲۳ء)

۱۳؍ اکتوبر جمعۃ المبارک کے دن آسمان صاف تھا ،حسبِ معمول دن کو گرمی اور رات کو قدرے خنکی ہوگئی۔ رات گئے ہلکی ٹھنڈی ہوا بھی چلتی رہی ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۲۵؍اور کم سے کم ۲۲؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کو فجر کے وقت ٹھنڈی ہوا چلتی رہی اور ۹بجے کے قریب آندھی شروع ہوگئی جس کو پنجابی میں جھکڑ کہتے ہیں ۔سارا دن یہ جاری رہا جن گھروں کی کھڑکیاں دروازے کھلے تھے ان میں داخل ہوکر ہر چیز کو مٹی کی تہ میں چھپا دیا۔ شام کو مٹی اُڑنا بند ہوگئی، ہوا جاری رہی۔ اتوار کو موسم خشک تھا۔دن کو سورج چمکنے کی وجہ سے گرمی رہی تاہم رات کو موسم سرد ہوگیا۔ سوموار کو صبح کے وقت کچھ دیر کے لیے ہلکی بارش یعنی بوندا باندی ہوئی ۔ باقی سارا دن بہت ٹھنڈی ہوا چلتی رہی۔ اہل ربوہ نے گرم کپڑے صندوقوں میں سے نکال لیے ، عشاء اور فجر کے وقت بعض کو تو سویٹر اور جیکٹس بھی پہنے دیکھا گیا۔ سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو تیز بارش ہوئی اور بادل بھی خوب گرجتے اور چمکتے رہے۔ بارش ساری رات جاری رہی، اگلے دن منگل کو صبح ۸ بجے تک بارش ہوتی رہی۔ پھر مطلع صاف ہوگیا لیکن یخ بستہ ہوائیں جاری رہیں۔ لوگوں نے کھیس اور کمبل پیٹیوں سے باہر نکال لیے۔ شا م کے بعد بغیر سویٹر کے باہر نکلنا محال ہوگیا، پنکھے بند ہوگئے۔ بدھ اور جمعرات کو مطلع صاف رہا ۔ سورج چمکنے کی وجہ سے ہلکی گرمی محسوس ہوتی ہے لیکن رات خنک ہوگئی ہے ۔ لوگ کمبلوں میں رات کو سورہے ہیں ۔ سردی نے آہستہ آہستہ اپنے پیر جما لیے ہیں۔(ابوسدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button