عالمی خبریں

خلافت خامسہ کے امن پیغام کو پھیلانے کے لیے کار پر دنیا کا سفر (قسط سوم)

(لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برطانیہ)

٭… ناروے کے مقامی اخبار میں تذکرہ اور زمین کے کنارے پر تبلیغ پیغام مسیح موعودؑ

مکرم مبارک احمد صاحب جو مورخہ ۱۴؍اگست ۲۰۲۳ء کو جماعت کے امن کے پیغام کو پھیلانے کے لیے کار کے ذریعہ سفر پر روانہ ہوئے تھے مورخہ یکم اکتوبر کو جرمنی کے شہر ہیمبرگ سے ۱۱۱؍کلومیٹر دُور شہرKielکا سفر کیا۔ یہاں پہنچ کر شہر کے سٹی سینٹر میں پیغام امن دینے کی توفیق ملی۔ بعدازاں ۴۰۲؍کلومیٹر کے فاصلے پر ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن کی طرف روانہ ہوئے۔

اگلے روز ۲؍اکتوبر کو کوپن ہیگن میں پیغام امن پھیلانے کا موقع ملا۔ یہاں سے فراغت کے بعد سویڈن کے شہر مالمو کی طرف سفر شروع کیا۔کوپن ہیگن اور سویڈن کے درمیان چیک پوائنٹ پر پولیس کے روکنے پر موصوف کوانہیں بھی پیغام امن پہنچانے کی توفیق ملی۔

مورخہ۳؍اکتوبر کی صبح مالمو کے سٹی سینٹر میں دنیا میں قیام امن کی اہمیت کو اُجاگر کرنےکے بعد رات ساڑھے نو بجے ناروے کے شہر اوسلو پہنچے۔

اگلے روز مورخہ ۴؍اکتوبر کو شاہداحمد کاہلوں صاحب مربی انچارج ناروے اور ایک ناصر خالد صاحب کے ساتھ اوسلو سٹی سینٹر اور اس شہر کے دیگر علاقوں میں جماعت کا پیغام پہنچانے اور لیف لیٹس تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔

مورخہ۵؍ اکتوبر کو صبح دس بجے ایک مقامی اخبارAkers Avis Groruddalenکے نمائندے Sindre Veum Apnesethنے مبارک صاحب کا انٹرویو لیا۔

بعدازاں ایک خادم نجیب صاحب، ایک ناصر خالد صاحب اور مکرم حمزہ سلطان صاحب مربی سلسلہ کے ساتھ دنیا کے آخری کنارے Verdens Endeکی طرف سفر شروع کیا۔راستے میں سیون اسپرنگ نامی ایک جگہ کچھ دیر رُک کر پیغام امن پہنچایا۔بعدازاں ورلڈ اینڈ کے مقام پر پہنچ کر بآواز بلند اذان دینے اور نماز ظہر باجماعت ادا کرنےکے بعد وہاں موجود افراد کو پیغام امن پہنچایا۔

مورخہ۶؍ اکتوبر کو نوبیل انسٹیٹیوٹ اوسلو میں امن کے نوبیل پرائز کی تقریب کےموقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے انسٹیٹیوٹ کے باہر گاڑی پارک کی اور اس طرح یہاں سے کافی تعداد میں گزرتے لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تصاویر اور پیغام امن دیکھنے کا موقع ملا۔

مورخہ۷؍اکتوبر کو ناروے کے دو شہر سٹرومن (Strømmen) اور مورنٹسورڈ (Mortensrud) گئے جہاں جماعت نے تبلیغی سٹال لگائے ہوئے تھے۔ اُن کے ساتھ مبارک صاحب نے بھی اپنی گاڑی پارک کردی اور اس کے ذریعہ لوگوں میں امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

مورخہ۸؍اکتوبر کو صبح سویڈن کے شہر سٹاک ہوم کی جانب سفر شروع کیا۔

(رپورٹ: لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button