کچھ جامعات سے

مجلس علمی جامعة المبشرین سیرالیون کے زیرِ اہتمام مقابلہ تلاوت اور اذان کا انعقاد

مقابلہ تلاوت قرآن کریم

مورخہ ۱۷؍ ستمبر ۲۰۲۳ء بعد نمازِ عصر مجلس علمی جامعۃ المبشرین سیرالیون کے زیرِ اہتمام مجلس علمی کے تین گروپس نور،محمود اور ناصرکے مابین مقابلہ تلاوت قرآن کریم منعقد کیا گیا۔الحمدللہ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےہوا۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے پانچ پانچ طلبہ نے شرکت کی۔ ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد پہلی پوزیشن نور گروپ کے طالب علم عزیزم اسحاق بکری کندوو نے حاصل کی جبکہ محمود گروپ کے عزیزم محمد بلال کوروما نے دوسری اور ناصر گروپ کے عزیزم مورلائی اے کمارا اور عمر ایس کمارا تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ بارک اللّٰہ لھم

مقابلہ اذان

مورخہ ۲۱؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو بعد نمازِ عصر جامعة المبشرین سیرالیون میں مقابلہ اذان منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےہوا۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے پانچ پانچ طلبہ نے شرکت کی۔ ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد پہلی پوزیشن ناصر گروپ کے طالب علم عزیزم عمر ایس کمارا نے حاصل کی جبکہ نور گروپ کے عزیزم سانٹگی او ٹورے دوسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ جبکہ ناصر گروپ کے مورلائی الحسین کمارا نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔ بارک اللّٰہ لھم

(رپورٹ: نعیم احمد گوہر۔ استادجامعة المبشرین سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button