آسٹریلیا (رپورٹس)

جماعت میلبرن ایسٹ، آسٹریلیا کا پارک میں اجلاس عام اور پکنک کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۴؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ میلبرن ایسٹ کو شہر کےایک مشہور تفریحی مقام Dandenong Park میں ایک اجلاس عام و پکنک کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

ریفیوجی ویزے پر آنے والے نئے احباب جماعت کو وزٹ کرکے خصوصی طور پر اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے دعوت دی گئی۔

پروگرام کے مطابق احباب جماعت دوپہر بارہ بجے پارک میں جمع ہونا شروع ہوگئےتھے۔ انصار مختلف گروپس میں تقسیم ہوکر پارک میں واک کے لیے نکل گئے جبکہ خدام اور اطفال مختلف کھیلوں میں مصروف ہوگئے۔ ڈیڑھ بجے نماز ظہر اور عصر پارک میں ہی باجماعت ادا کی گئیں۔ بعد ازاں تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مربی صاحب نے جماعتی پروگراموں میں شامل ہونے کی اہمیت کو بیان کیا۔بعدازاں مجلس سوال وجواب بھی منعقد ہوئی جس میں احباب جماعت نے عاطف احمد زاہد صاحب مربی سلسلہ سے مختلف نو عیت کے سوال پوچھے جن کے مربی صاحب نے جواب دیے۔ اجلاس عام کا اختتام دعاکے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد تمام احباب کی باربی کیو سے ضیافت کی گئی۔ پکنک کا دورانیہ تقریباً۵؍ گھنٹے رہا اور ساٹھ سے زائد احباب جماعت کو اس میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔الحمدللہ

اسی پروگرام کے دوران پارک میں ایتھوپین کمیونٹی کا ایک گروپ بھی ملا جن کو جماعت احمدیہ مسلمہ کا تعارف کروانے کی بھی توفیق ملی۔ پھر بعد میں ان کے ساتھ والی بال کا ایک دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے ساتھ تبلیغ کا ایک رابطہ قائم ہو گیا ہے۔ ان شاءاللہ مستقبل قریب میں ان کو جماعتی پروگراموں میں مدعو کیا جائے گا۔

(رپورٹ:رانا نعیم احمد۔ سیکرٹری تربیت میلبرن ایسٹ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button