افریقہ (رپورٹس)

ہیو مینٹی فرسٹ کینیا کی طرف سے کینیا کی مرانگا کاؤنٹی میں مکئی کے بیج اور فرٹیلائزرز کی تقسیم

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

ہیومینٹی فرسٹ کینیا نے تعلیم، صحت، تقسیم خوراک اور یتامیٰ کی دیکھ بھال کے پروگراموں کے علاوہ زراعت کے میدان میں بھی اہالیان وطن کی خدمت کا آغاز کر دیا ہے جس کے مطابق مورخہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز اتوار ہیومینٹی فرسٹ کینیا نے کینیا کی مرانگا کاؤنٹی کے علاقہ گٹوؤ (NGUTU) میں اپنے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے تحت ۲۰؍کسانوں میں مکئی کے اعلیٰ کوالٹی کے بیج اور فرٹیلائیزرز بیگز تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ محکمہ زراعت کے ٹرینڈ عملہ کی معاونت سے انہیں بوائی سے متعلق نئے طریق کی ٹریننگ بھی دی گئی جس کے استعمال سے توقع ہے کہ مستقبل میں ان کسانوں کو اچھی فصل سے بہتر منافع ملے گا اور ان کے مالی حالات بھی بہتر ہوجائیں گے، ان شاءاللہ۔ اس کار خیر میں ہیومینٹی فرسٹ کینیا کے آٹھ کارکنان نے حصہ لیا۔

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button