حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

رگبی ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن اورموجودہ عالمی نمبرایک جنوبی افریقہ اورتین مرتبہ کی عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فرانس میں جاری دسوَیں عالمی رگبی ٹورنامنٹ کےفائنل میں پہنچ گئیں۔۲۱؍اکتوبرکوپہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن کےمابین کھیلاگیاجس میں یکطرفہ مقابلہ کے بعدنیوزی لینڈنےچھ کےمقابلہ میں۴۴پوائنٹس سےکامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نےسنسنی خیزاورکانٹےدارمقابلہ کےبعدمیچ کےآخری لمحات میں Handre Pollardکی پنلٹی کِک کی بدولت انگلینڈ کو ۱۶۔۱۵سے شکست دےدی۔فائنل مقابلہ۲۸؍اکتوبرکوکھیلاجائےگا۔

کرکٹ ورلڈکپ:بھارت میں ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ءکے میچز جاری ہیں۔ ۱۶؍اکتوبرکو آسٹریلیا نےسری لنکا کوپانچ وکٹوں سےشکست دےکرٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ ۱۷؍اکتوبرکونیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو ۳۸؍رنز سے شکست دےکراس ورلڈکپ کا دوسرا بڑااَپ سیٹ کیااوراپنی کرکٹ تاریخ میں ایک نیاباب رقم کیا۔ ایک اورمیچ میں نیوزی لینڈنےافغانستان کےخلاف۱۴۹؍رنز سےفتح حاصل کی۔اسی طرح میزبان بھارت نےPune کے میدان میں بنگلہ دیش کےخلاف ۲۵۷؍کا ہدف بغیرکسی دِقّت کےتین وکٹوں کے نقصان پرپورا کیا۔

بنگلورمیں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیانےپاکستان کو۶۲؍رنزسے شکست دی۔سری لنکا کو ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی لکھنؤکے میدان میں نیدرلینڈزکے خلاف ملی۔ہفتہ ۲۱؍اکتوبرکو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کےخلاف ۲۲۹؍رنز کی غیرمعمولی جیت حاصل کی۔

۲۲؍اکتوبرکودھرم شالا میں ہونےوالےاہم میچ میں محمدشامی (Mohammed Shami) کی پانچ وکٹوں اورویرات کوہلی کے ۹۵؍رنز کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈکوچاروکٹوں سے شکست دی اوراس طرح پانچ میں سے پانچ مقابلےجیت کرسیمی فائنل میں رسائی کی راہ یقینی طورپرہموارکرلی۔

۲۳؍اکتوبر کو چنئی کے سٹیڈیم میں افغانستان نے پاکستان کوآٹھ وکٹ سے شکست دے کر ایک اور اَپ سیٹ کر دیا۔ پاکستانی کپتان نے غیرمعیاری فیلڈنگ کا اعتراف کیا۔ ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف پہلی فتح تھی۔ اسی طرح ۲۴؍اکتوبر کو ممبئی میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو باآسانی ۱۴۹ رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقی نے بنگلادیش کو ۳۸۳ رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم ۲۳۳ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

۲۴؍اکتوبرتک اس ورلڈکپ کے۲۴؍میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈیکاک ۴۰۷؍ رنزبناکربلےبازوں کی فہرست میں سب سےآگےہیں جبکہ نیوزی لینڈکےاسپنرمچل سانٹنر نے بارہ جبکہ سری لنکاکےفاسٹ باؤلردلشان مدوشنکا بھی ۱۱کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء پر روزنامہ الفضل انٹرنیشنل کی لائیو رپورٹنگ جاری ہے۔ روزانہ کے میچز اور نئے نئے ریکارڈز سے باخبر رہنے کے لیےدرج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://www.alfazl.com/category/aalmi-khabrain/sports/

فارمولا ون ریسنگUS Grand Prix:سیزن کی اٹھارھویں Grand Prixامریکہ کے شہرAustin میں ۲۲؍اکتوبر۲۰۲۳ء کومنعقد ہوئی جوکہ ۵۱۳.۵کلومیٹر کے ٹریک پر۵۶؍چکروں پرمشتمل تھی۔اس ریس میں Red Bull گاڑی چلانے والے نیدرلینڈز کے Max Verstappen نے سیزن کی پندرھویں فتح حاصل کی جبکہ McLarenکے ڈرائیوربرطانیہ کے Lando Norris دوسری اور Ferrariٹیم کےسپین سےتعلق رکھنے والے Carlos Sainz Jr تیسری پوزیشن کے حقدارقرارپائے۔

فٹ بال:UEFAیوروپین چیمپئن شپ ۲۰۲۴ءکے کوالیفائنگ راؤنڈ میں گذشتہ ہفتہ کھیلے گئےمیچز انگلینڈنے اٹلی کو ۳۔۱، پرتگال نے بوسنیا کو۵۔صفر،آئرلینڈنےجبرالٹرکو۴۔صفر، قازقستان نے فن لینڈ کو۲۔۱،آسٹریا نےآذربائیجان کوایک صفر اور یوکرائن نے مالٹاکو۳۔۱سے شکست دی۔دیگرمقابلوں میں سلواکیہ،آئس لینڈ، نیدرلینڈز،سربیا،اورسلووینیا نے کامیابی حاصل کی۔ہنگری اور لیتھوینیا کا میچ۲۔۲گول سےبرابررہا۔یورو۲۰۲۴ءکے لیے میزبان جرمنی کے ساتھ اب تک کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں آسٹریا،بیلجیم، انگلینڈ،فرانس، پرتگال،سکاٹ لینڈ، سپین اور ترکی شامل ہیں۔

فٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کےایشین کوالیفائرز کے ابتدائی راؤنڈمیں۱۷؍اکتوبرکو کھیلے گئے میچزمیں افغانستان نے منگولیا کوایک صفر، بھوٹان نےہانگ کانگ کو۲۔صفر،انڈونیشیا نےبرونائی کو۶۔صفر،نیپال نےلاؤس کو۱۔صفر،پاکستان نے کمبوڈیا کو ایک صفراورسنگاپورنے گوام کو۱۔صفر سے شکست دی۔یمن اورسری لنکاکا میچ ایک ایک گول اورمیانمار کا مکاؤکے ساتھ مقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے جنوبی امریکہ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ۱۸؍اکتوبر کو کھیلے گئے میچز میں ارجنٹائن نے پیروکو۲۔ صفر، یوراگوئے نے برازیل کو ۲۔صفر،وینزویلا نےچلی کو ۳۔صفراورپیراگوئے نے بولویا کو ایک صفر سے مات دی۔ایکواڈوراورکولمبیاکامیچ بغیرکسی گول کے برابررہا۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button