پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

ہالووین کی رسم میں کسی احمدی کو شامل ہونے کی اجازت نہیں

سوال: ایک سکول کی بچی نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اِستفسار کیا کہ کیا مَیں Halloween میں پری بن سکتی ہوں؟ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب مورخہ 26؍جنوری 2021ء میں اس سوال کےجواب میں درج ذیل ارشاد فرمایا:

’’Halloweenکی رسم جسے اب ایک Fun خیال کیا جاتا ہے، اس کی بنیاد شیطانی نظریات اور مشرکانہ عقائد پر ہے اور ایک چھپی ہوئی برائی ہے۔ ایک سچے مسلمان اور خصوصاً ایک احمدی کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہر وہ کام جس کی بنیاد شرک پر ہو اگرچہ وہ Fun کے طور پر ہی ہو اُسے اِس سے بچنا چاہیے، کیونکہ اُس قسم کی رسومات انسان کو مذہب سے دور لے جاتی ہیں۔ پھر اُس تہوار کے موقع پر تفریح کے نام پر بچے لوگوں کے گھروں میں فقیروں کی طرح جو مانگتے پھرتے ہیں وہ بھی ایک اَحمدی بچہ کے وقار کے خلاف ہے۔ ایک احمدی کا اپنا ایک وقار ہوتا ہے اور اُس وقار کو ہمیں بچپن سے ہی بچوں کے ذہنوں میں قائم کرنا چاہیے۔ اِن باتوں کے علاوہ بھی اِس رسم کے اور بہت سے معاشرتی بد اثرات نئی نسل پر ہو رہے ہیں۔ پس Halloweenکی رسم میں کسی احمدی کو شامل ہونے کی اجازت نہیں ،چاہے بھوت، چڑیل بننا ہو یا پری بننا ہو، کیونکہ یہ رسم ایک غلط اور مشرکانہ عقیدہ پر مبنی ہے۔‘‘

(بنیادی مسائل کے جوابات (نمبر31)۔الفضل انٹرنیشنل 08؍ اپریل 2022ء صفحہ12)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button