متفرق

ربوہ کا موسم (۲۰ تا ۲۶؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء)

یہ ہفتہ خشک اور بغیر بارش کے معتدل ٹمپریچر کے ساتھ گزرا۔جمعۃ المبارک کو حسب معمول مطلع صاف تھا ۔ دن قدرے گرم اور رات خنک تھی۔ بعد دوپہر آسمان جزوی طور پر ابر آلود ہوگیا۔ کم ازکم درجہ حرارت ۲۰ اور زیادہ سے زیادہ ۳۱ تھا۔ ہفتہ کو دن کچھ زیادہ گرم تھا ، رات کو ہوا بند تھی تاہم خنکی کی وجہ سے حبس محسوس نہیں ہوتا تھا۔ اتوار کو دھوپ چمکتی رہی ۔ ہوا رُکی رہی ، موسم معتدل تھا۔ سوموار اور منگل کا موسم ایک جیسا تھا ۔ دن کو دھوپ کی وجہ سے قدرے گرمی رہی۔ راتیں حسب سابق ٹھنڈی تھیں۔ ٹمپریچر کم سے کم ۱۹ زیادہ سے زیادہ ۳۲ رہا۔ بدھ کو دن کے وقت مطلع صاف اور سورج کی تمازت کی وجہ سے گرمی رہی۔ کیونکہ گزرتے اکتوبر کے دن اپنے اندر دونوں موسموں کا امتزاج رکھتے ہیں اس لیے گرمی اور سردی پر مشتمل موسم اپنے اندر انفرادیت لیے ہوتا ہے۔ دن کو دھوپ میں گرمی لگتی ہے ، اگر چھاؤں تلے آجائیں تو سکون ملتا ہے ۔ اسی طرح رات کو بنا پنکھے کے لوگ شب بسر کرتے ہیں۔ جمعرات کا دن بھی دونوں موسموں کی ملی جلی کیفیت رکھتا تھا۔ اب قانون قدرت کے مطابق آہستہ آہستہ سردی کا موسم اپنی موجودگی کا احساس دلائے گا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button