افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ آئیوری کوسٹ کی مجلس شوریٰ کا انعقاد

(عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئیوری کوسٹ)

اللہ تعالیٰ کےفضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ آئیوری کوسٹ کو مورخہ ۱۴ و ۱۵؍اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ و اتوار، دوروزہ سالانہ نیشنل مجلس شوریٰ کے انعقاد کی توفیق ملی۔اس شوریٰ کا انعقاد مہدی آباد میں زیر تعمیر کالج کے ایک کمرے میں کیا گیا۔امسال اللہ کے فضل سے نیشنل مجلس شوریٰ کے حاضرین کی کُل تعداد ۶۲؍رہی۔

شوریٰ کا باقاعدہ آغاز بروز ہفتہ نماز ظہر و عصر کی باجماعت ادائیگی اور کھانے کے بعد تقریباً ساڑھے تین بجے مکرم عبدالقیوم پاشا صاحب امیر و مشنری انچارج کی صدارت میں ہوا۔ تلاوت، ترجمہ اور عہد کے بعد صدر صاحب نے مختصر تقریر کی۔ بعد ازاں مکرم امیر و مشنری انچارج صاحب نے نظام شوریٰ کی اہمیت کو بیان کیا اور دعا کروائی۔دعا کے ساتھ ہی شوریٰ کی بقیہ کارروائی کا آغاز ہوا۔

سب سے اول سلا اسماعیل صاحب (Sylla Islmail)معتمد مجلس خدام الاحمدیہ نے گذشتہ سال کی مجلس کی کارگزاری رپورٹ پیش کی۔ امسال پہلی مرتبہ مجلس کی جانب سے پیش کی گئی دو تجاویز بھی شامل تھیں۔مکرم سلا اسماعیل صاحب نے دونوں تجاویز پڑھ کر سنائیں۔ اس کے بعد ان تجاویز کے لیے سب کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی۔ہر دو کمیٹیوں کے اجلاسات نماز مغرب تک جاری رہے۔ نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد سلطان احمد صاحب نے بعنوان ’نظام خلافت اور اس کی اطاعت‘ پر درس دیا۔ اس کے بعد شاملین شوریٰ کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

شوریٰ کے دوسرے دن کا آغاز باجماعت نماز تہجدو فجر سے ہوا۔ ناشتہ کے بعد ساڑھے نو بجے دوسرے دن کے اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت اور ترجمہ کے بعد سال ۲۰۲۳ء- ۲۰۲۴ء کے لیے مجوزہ بجٹ پیش کیا گیا۔ بجٹ کے سلسلہ میں گفتگو اور بجٹ کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ نے منظوری کی سفارش کے لیے ووٹنگ کروائی۔اس کے بعد گذشتہ روز بنائی گئی سب کمیٹیز کے صدران نے باری باری آکر شوریٰ کی تجاویز کے سلسلہ میں اپنی آرا پیش کیں۔بعدازاں ان تجاویز پر بحث کی گئی اور ان تجاویز کی سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجتماع خدام الاحمدیہ یوکے میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جو عہد تمام شاملین سے لیا تھا وہی عہد تمام شاملین نے فرانسیسی زبان میں دہرایا۔ بعد ازاں مکرم امیرومشنری انچارج صاحب نے شوریٰ کی اختتامی تقریر کی۔دعا کے ساتھ شوریٰ مجلس خدام الاحمدیہ کا باقاعدہ اختتام ہوا۔ آخر پر تمام شاملین کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔نماز ظہر و عصر کی ادائیگی اور طعام کے بعد شاملین شوریٰ واپسی کےلیےروانہ ہوئے۔

(رپورٹ: عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button