اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

٭… محمد سلطان ظفر، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا اعلان کرواتے ہیں کہ مکرم عبدالقیوم تنویر صاحب آف حلقہ اسپرنگ ویلی، برمپٹن کینیڈا گذشتہ چند دِنوں سے شدید علیل ہیں۔ ان کی اہلیہ بھی کافی عرصہ سے صاحبِ فراش ہیں اور عبدالقیوم تنویر صاحب ہی ان کی روزمرہ کی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں۔ احباب جماعت سے ان کےلیے دردمندانہ درخواستِ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اِن دونوں کو معجزانہ شفا عطا فرمائے۔ آمین

٭… مکرم مبارک احمد صاحب مربی سلسلہ دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ جماعت کے پرانے اور دیرینہ خادم مکرم عبدالسلام عارف صاحب مربی سلسلہ آجکل کافی علیل ہیں۔ آپ کا علاج جاری ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی صحت میں برکت دے اور لمبی فعال زندگی سے نوازے۔ آمین

تقریب آمین

مکرم محمود احمد ناصر صاحب فرینکفرٹ، جرمنی سے لکھتے ہیں کہ خاکسار کے بیٹے عزیزم حذیفہ احمد ناصرنے محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قرآن شریف ناظرہ کا پہلا دور قریباً ساڑھے پانچ سال کی عمر میں مکمل کر لیا ہے۔ فالحمدللہ علی ذالک۔عزیز مبارک احمد تنویرصاحب واقف زندگی کا پوتا ہے اوروقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہے۔

عزیزم کی تقریب آمین مورخہ ۱۴؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ شام پانچ بجے منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی نے عزیز سے قرآن کریم سنا اور دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزم کو قرآن کریم پڑھنے، سمجھنے اور پھر اس کی پاکیزہ تعلیم پر عمل کرنے والا بنائے۔آمین ثم آمین

اعلان نکاح

مکرم ارشد محمود صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان اعلان کرواتے ہیں کہ مکرم چودھری اعجاز حامد احمد صاحب ولد مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب کا نکاح ہمراہ انوشہ احمد بنت مکرم چودھری ندیم احمد صاحب مورخہ ۶؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو مبلغ ۴۵۰۰؍ یورو حق مہر پرپاکستان میں پڑھایا گیا۔ مورخہ ۷؍ اکتوبر کو رخصتی ہوئی اور ۸؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ولیمہ ہوا۔ مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب یونان میں ابتدائی احمدیوں میں سے ہیں۔ آپ ۱۹۷۳ء میں پاکستان سے یونان تشریف لائے۔ احباب جماعت سے اس رشتہ کے جانبین اور جماعت کے لیے ہر لحاظ سےمبارک ہونے اور دائمی خوشیوں کا موجب ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button