یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ناروے کے زیر اہتمام جلسہ پیشوایان مذاہب کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ناروے کو مورخہ ۱۰؍ اکتوبر کو جلسہ پیشوایان مذاہب منعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔ یہ جلسہ مسجد بیت النصر کے مسرور ہال میں منعقد ہوا۔ جماعت احمدیہ ناروے ۱۹۸۲ء سے لگاتاریہ جلسہ منعقد کررہی ہے۔ جلسہ کی تیاری کے لیے مجلس خدام الاحمدیہ اور فیصل سہیل صاحب سیکرٹری تبلیغ نے مکرم چودھری شاہد محمود کاہلوں صاحب مشنری انچارج و نائب امیر جماعت ناروے اور مکرم چودھری ظہور احمد صاحب نیشنل امیر جماعت ناروے کی نگرانی میں اس کا انتظام کیا۔

سیکرٹری صاحب تبلیغ نے دیگر مذاہب کے نمائندگان سے رابطہ کیا اور انہیں اس جلسہ میں شمولیت کی دعوت دی۔

اس جلسہ میں عیسائیت،یہودیت،سکھ ازم، بدھ ازم، ہندوازم اور اسلام کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اسلام احمدیت کی نمائندگی کا اعزاز مکرم نیشنل امیر جماعت ناروے کو حاصل ہوا۔

اس سال مقررین کے لیے موضوع ’گناہ سے نجات‘ رکھاگیا تھا۔ تمام مذاہب کے نمائندگان نے اس بات کا اظہار کیا کہ اس دفعہ عنوان بڑادلچسپ ہے۔ مکرم امیر صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے اقتباسات کی روشنی میں بتایا کہ انسان گناہ سے نجات کیسے پا سکتا ہے؟

تقاریرکے بعدجملہ حاضرین کو سوالات کا موقع بھی دیا گیا۔تقاریراورسوالات کے درمیان کھانے کے لیے وقفہ رکھا گیا۔

جلسہ کے اختتام پر مکرم مشنری انچارج و نائب امیر ناروے نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کروائی۔

(رپورٹ: حمزہ سلطان۔ مربی سلسلہ ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button