کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء، افغانستان کی نیدرلینڈز کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی

کرکٹ ورلڈ کپ
میچ نمبر34: جمعہ3 نومبر2023ء
افغانستان بمقابلہ نیدرلینڈز
بمقام: لکھنؤ (Lucknow)

لکھنؤکےمیدان میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو بآسانی شکست دے کر اس ورلڈکپ میں اپنی چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔افغان ٹیم نے 180کاہدف 33ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پوراکیا۔اس جیت کے ساتھ افغانستان 8پوائنٹس کےساتھ پانچویں نمبر پر آگیا اور ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں یقیناًطورپربرقرارہیں۔

نیدرلینڈز کے ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو تجربہ کاربلے باز Wesley Barresi پہلے ہی اوور میں مجیب الرحمٰن کی گیند پرlbwہوگئے۔دوسری وکٹ کی شراکت میں Max O’Dowd اور Colin Ackermann نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 70رنز کااضافہ کیا۔تاہم 12ویں اوور میں Max O’Dowdرن آؤٹ ہوگئے۔

انہوں نے 9چوکوں کی مدد سے 42رنز بنائے۔اس کے بعد92کے مجموعی سکورپردولگاتارگیندوں پر دواوراہم کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے تو ڈچ ٹیم کی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑاگئی اوربڑاسکور کرنے کی امیددَم توڑنے لگی۔درمیانی اوور ز میں افغانستان کے اسپن باؤلرز پوری طرح حاوی ہوگئے اوریکے بعددیگرے نیدرلینڈز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔دائیں ہاتھ کے بلےباز Sybrand Engelbrechtکے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ مزاحمت پیش نہ کرسکا۔Engelbrechtنے 86گیندوں پر58رنز کی اننگز کھیلی۔

نیدرلینڈزکی پوری ٹیم 46.3اوورزمیں179بناکرآؤٹ ہوئی۔افغانستان کی طرف سےمحمدنبی(ٍMohammad Nabi) نے28رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔نوراحمد (Noor Ahmad)نے دو اور مجیب الرحمٰن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افغانستان نےمطلوبہ ہدف 31.3اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔Rahmad Shahاور Hashmatullah Shahidi نے ایک مرتبہ پھرذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سینچریاں بنائیں۔کپتان حشمت اللہ شاہدی اور آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی نے بالترتیب 56اور31رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔نیدرلینڈزکی طرف سے Logan van Beek،Saqib Zulfiqarاور Roelof van der Merweنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خلاصہ:

نیدرلینڈز46.3 اوورز میں 179رنز آل آؤٹ
سائبرینڈ اینگلبریٹ 58،میکس او ڈاؤڈ 42؛
محمد نبی 3/28،نور احمد 2/31
افغانستان31.3اوورزمیں3وکٹوں کے نقصان پر181رنز
حشمت اللہ شاہدی 56*،رحمت شاہ 52؛
ثاقب ذوالفقار1/25،وان ڈر مروا1/27

اہم ریکارڈز و اعدادوشمار

• رحمت شاہ افغانستان کی طرف سے ورلڈ کپ میچز میں لگاتارتین نصف سینچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔جبکہ مجموعی طورپرورلڈکپ میں حشمت اللہ شاہدی پانچ اور رحمت شاہ چار نصف سینچریاں بنا چکے ہیں۔

• رحمت شاہ ورلڈکپ میں مجموعی طورپر 500رنز بنانے والے افغانستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

• ورلڈکپ مقابلوں میں افغانستان نےاپنے پہلے 17میچز میں سے صرف ایک میچ جیتا تھا جبکہ آخری پانچ میں سے چار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button