متفرق

ربوہ کا موسم (۲۷؍ اکتوبر تا ۲؍ نومبر ۲۰۲۳ء)

۲۷؍ اکتوبر جمعۃ المبارک کا دن حسب سابق گرم اور خشک تھا۔ رات ٹھنڈی اور دن قدرے گرم تھا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۲؍ اور کم سے کم ۲۰؍ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ اور اتوار کے دن بھی گرم تھے مطلع صاف ہونے کی وجہ سے دھوپ چمکتی رہی ۔ شام کے وقت ہلکی ہوا چلنے سے فضا خوشگوار ہوگئی۔دن گرم ہونے سے بعض گھروں میں پنکھے چل رہے تھے۔ تاہم رات ٹھنڈی تھی۔ سوموار کو آسمان ابر آلود ہوگیا۔ ہلکے بادلوں نے آسمان کو چھپا دیا، سورج کی ہلکی روشنی کے ساتھ ان بادلوں میں سے جھانکتا رہا۔ منگل کو بھی خشک موسم ہی براجمان رہا، صبح کے وقت دھند بھی دیکھنے کو ملی ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۳۱؍ اور کم سے کم ۱۹؍ تھا۔ بدھ کو بھی فجر کےوقت دھند تھی ۔ جو مٹی اور دھویں کے ساتھ مل کر فضا میں موجود رہی جس کو Smogکہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے سانس کی تکلیف والے شہریوں کو مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ نیز اس کی وجہ سے سورج کی چمک بھی ماند پڑ گئی۔ جمعرات کو بھی مطلع صاف تھا۔ رات قدرے ٹھنڈی تھی۔ آہست آہستہ موسم سرما کی موجودگی کا احساس ہونا شروع ہوگیا ہے۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button