اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭… رانا سلطان احمد خاں صاحب دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ شاہد محمود صاحب ابن غلام محی الدین صاحب کا گذشتہ دنوں بائیں آنکھ کا آپریشن کرکے ان کی پُتلی تبدیل کی گئی ہے۔ نیز عثمان احمد صاحب ولد محمد عبد اللہ صاحب بوجہ ٹائیفائیڈ تقریباً ڈیڑھ ماہ بیمار رہے ہیں۔ اب رو بصحت ہیں مگر کافی کمزوری محسوس کرتے ہیں۔

احباب جماعت سے ان دونوں کے لیے دعا کی خصوصی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ کامل صحت عطا کرے اور ہر قسم کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین

٭…مکرم احسان علی سندھی اپنے والد صاحب کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ ان کی طبیعت کافی خراب ہے۔ دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل نازل فرماکر انہیں شفائے کاملہ وعاجلہ سے نوازے۔ نیز اپنے مالی حالات میں بہتری کے متعلق بھی دعا کی درخواست کرتے ہیں۔

اعلان ولادت

مکرم الحاج کریم ظفر ملک صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و احسان سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ آمنہ ظفر ورک صاحبہ اور داماد ڈاکڑ منیب انور ورک صاحب (ابن مکرم محمد انور ورک صاحب سابق آئی جی پولیس پاکستان(حال مقیم ٹورنٹو) کو مورخہ ۷؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو ایک بیٹی جو الحمدللہ ۵؍ پانچ سال کی ہے کے بعد دو جڑواں بچوں سے نوازا ہے۔ حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت بیٹے کا نام منیب احمد اور بیٹی کا نام آزفہ ظفر عطا فرمایا ہے۔

عزیزہ آمنہ ظفر ملک، حضرت مولانا ظہور حسین صاحب مرحوم (سابق مبلغ روس و بخارا) کی پوتی اور مکرم ظفر اللہ صاحب ساہی مرحوم ابن چودھری شاہ محمد صاحب ساہیؓ مرحوم صحابی حضرت مسیح موعودؑ کی نواسی ہیں۔

دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودگان کو صحت و سلامتی والی لمبی عمریں عطا فرمائے، نیک خادمین دین اور سب کے لیے قرة العین بنائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button