متفرق

سردی کےموسم سے بچاؤ کے لیے چند نسخے

ملٹھی کا استعمال

طبی خصوصیات سے مالا مال یہ جڑی بوٹی ’’ملٹھی‘‘ زمانہ قدیم سے کھانسی کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اگر گلا خراب ہو، سوزش کی شکایت ہو یا پھر بہت زیادہ کھانسی ہو تو ملٹھی چبانے سے آرام محسوس ہو گا۔

گُڑ کا استعمال

گُڑ چینی کی نسبت بہت زیادہ فائدہ کا حامل ہے۔ جبکہ موسم سرما میں یہ سب کے لیے بہترین گھریلو دوا ہے۔ پانی میں پسی ہوئی کالی مرچیں ڈال کر اُبال لیں۔ ابلنے کے بعد اس میں ہلدی اور گڑ کے کچھ ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ گڑ اس میں حل ہو جائے۔ یہ مکسچر موسم سرما میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ سینے کے انفیکشن سے چھٹکارا پانے کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔

مصالحے والی چائے

مصالحے والی چائے سرد موسم میں آپ کو بہت آرام دیتی ہے۔ جس کے بنانے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے۔ پانی میں چائے کی پتی ڈال کر ابال لیجیے اور اس میں اپنی پسند کے مطابق ادرک کے چند ٹکڑے ، دارچینی کا ایک ٹکڑا ، کالی مرچوں کے چند دانے اور سونف کا ایک چمچ ڈال کر ابال لیں۔ اس کو بغیر دودھ ڈالے نوش فرمائیے۔ آپ اس میں شہد کے ایک چمچ کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔

(مرسلہ : امة اللہ عاتکہ۔جرمنی )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button