حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ ورلڈکپ:بھارت میں جاری ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ءکے گذشتہ ہفتہ ہونے والے مقابلوں میں یکم نومبرکو پونے کے میدان پر جنوبی افریقہ نے نیوزیلینڈ کے خلاف ۱۹۰؍ رنز سےبڑی فتح حاصل کی۔کوئنٹن ڈی کاک اور راسی وان ڈر ڈوسن کی سینچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے۳۵۷؍کا بڑامجموعہ بنایاجس کےجواب میں کیوی ٹیم صرف ۱۶۷؍کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔۲؍نومبرکو ممبئی میں ہونے والے میچ میں سری لنکا کی ٹیم بھارت کے ۳۵۷؍رنز کے جواب میں صرف۵۵؍کے سکورپرآؤٹ ہو گئی۔اس میچ میں محمدشامی نے ۱۸؍رنزکے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔۳؍نومبرکو افغانستان نے نیدرلینڈز کےخلاف سات وکٹوں سے بآسانی کامیابی حاصل کی۔۴؍نومبر کو پاکستان نے نیوزیلینڈکے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں DLSفارمولہ کے تحت ۲۱؍رنز سے اہم جیت حاصل کی۔اس میچ میں نیوزیلینڈنے ورلڈکپ کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑاسکور(۴۰۱؍رنز)بنایا۔راچن رویندرانے اس ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری سینچری بنائی۔جواب میں فخرزمان کی ۶۳؍گیندوں پرشاندارسینچری کی بدولت پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی۔اسی روز دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو روایتی حریف آسٹریلیا نے احمد آبادکے میدان پر۳۳؍رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہرکردیا۔انگلش ٹیم کی اس ورلڈکپ میں یہ چھٹی شکست تھی۔اس فتح میں آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپانے اہم کرداراداکیا۔۵؍نومبر کو کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقہ کو ۲۴۳؍رنز کے بھاری مارجن سے زیر کیا اوریوں رواں ورلڈ کپ میں مسلسل آٹھویں کامیابی سمیٹی۔اس میچ میں مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی نے اپنے ون ڈے کیرئیرکی ۴۹وِیں سینچری بنائی جبکہ اسپن باؤلررویندرا جادیجا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے ۳۲۶؍رنزکے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم ۸۳؍کے سکورپرڈھیرہوگئی۔۶؍نومبر کو دہلی میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ۲۸۰؍رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا۔ثاقب الحسن دو وکٹیں اور۸۲؍رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ ۷؍نومبر کوآسٹریلیا اور افغانستان کے مابین میچ ممبئی میں کھیلا گیا جس میں گلین میکس ویل نے ڈبل سنچری بنا کر افغانستان کے منہ سے جیت چھین لی۔ افغانستان کے ۲۹۲ رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے ۷کھلاڑی صرف ۹۱ پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ میکسویل نے ۱۲۸ گیندوں پر ۲۰۱ رنز کی شانداراننگز کھیلی اور فتح حاصل کی۔

۷؍نومبر تک اس ورلڈ کپ کے ۳۹؍میچز مکمل ہوچکے ہیں۔بھارت ،جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ، پاکستان، اور افغانستان کے درمیان ٹاپ چارٹیموں میں شامل ہونے کے لیے کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء کے میچزکی ڈیلی رپورٹس اور اہم ریکارڈز سے باخبررہنے کے لیے روزنامہ الفضل انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://www.alfazl.com/category/aalmi-khabrain/sports/

فارمولا ون ریسنگSao Paulo Grand Prix: ۵؍نومبر۲۰۲۳ء سیزن کی بیسویں F1ریس برازیل کے شہر Sao Paulo میں منعقد ہوئی جوکہ۳۰۹.۴؍کلومیٹر کے ٹریک پر۷۱؍چکروں پرمشتمل تھی۔اس ریس میں ایک مرتبہ پھر Red Bull گاڑی چلانے والے نیدرلینڈز کے Max Verstappen نے فتح حاصل کرکے رواں سیزن کی سترھویں ریس اپنے نام کی۔دوسری پوزیشن برطانیہ سے تعلق رکھنے والےMcLarenکےڈرائیورLando Norrisجبکہ تیسری پوزیشن اسپین کےFernando Alonso نے حاصل کی۔سیزن کی اگلی ریس Las Vegas GP۱۹نومبرکوہوگی۔

ٹینس :۲۸؍اکتوبر سے ۵؍نومبر تک جاری رہنے والے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل عالمی نمبر ایک سربیا کےنوواک جوکووِچ(Novak Djokovic) نے جیت لیا۔فائنل میں انہوں نے بلغاریہ کے Grigor Dimitrovکو۶۔۴ اور۶۔۳ کے سکورسے شکست دی۔جوکووچ کا یہ چالیسواں ماسٹرزٹائٹل ہے ۔

خواتین کی WTA Finals چیمپئن شپ ۲۹اکتوبر سے۷نومبر تک میکسیکوکے شہرCancunمیں منعقدہوئی۔سنگلزایونٹ کے فائنل میں عالمی نمبرایک پولینڈکی Iga Świątekنےامریکہ کی Jessica Pegula کویکطرفہ مقابلہ میں ۶۔۱ اور۶۔صفر سے شکست دے کرٹائٹل جیت لیا۔

فٹ بال:۲۰۲۳ءکا گولڈن فٹبال ایوارڈ(Ballon d‘Or)ارجنٹینا کے نامور کھلاڑی لیونل میسی(Lionel Messi) نے ریکارڈآٹھویں بارحاصل کرلیا۔یہ مشہورایوارڈگذشتہ سیزن(یکم اگست ۲۰۲۲ءسے۳۱؍ جولائی۲۰۲۳ء)کی کارکردگی پردیا گیا۔لیونل میسی تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں تین مختلف کلبوں (بارسلونا،پی ایس جی،انٹر میامی) کی طرف سے کھیلتے ہوئے یہ ایوارڈ ملا۔میسی نے گذشتہ برس دسمبر میں ارجنٹائن کو ورلڈ کپ ٹائٹل جتوانے میں بھی اہم کردار اداکیا تھا۔Ballon d‘Or ایوارڈ۱۹۵۶ء سے فرنچ میگزین ’’فرانس فٹ بال‘‘ کی طرف سے ہرسال پیش کیا جاتاہے۔

انگلش پریمیئرلیگ: ۴؍ اور ۵؍ نومبر۲۰۲۳ء کو ہونے والے انگلش پریمیئرلیگ کے میچز میں مانچسٹریونائیٹڈنے فلہم کو ایک۔ صفر، برینٹفورڈ نے ویسٹ ہیم کو ۳۔۲جبکہ مانچسٹرسٹی نے برنمتھ کو۶۔۱سے ہرادیا۔دیگر مقابلوں میں چیلسی سے ٹوٹنہیم کو ۴۔۱،نیوکاسل نے آرسنل کوایک۔صفرسے شکست دے دی۔لیورپول کا لٹن ٹاؤن اورایورٹن کا برائٹن سےمیچ ۱۔۱ گول سےبرابرہوا۔رواں سیزن میں اب تک مانچسٹرسٹی پہلے جبکہ Tottenhamدوسرے لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبرپرہے۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button