نظم

ہمارا ایمان

اسلام چیز کیا ہے سب کو سنائیں ہم

ایمان کی حقیقت سب کو بتائیں ہم

واحد خدا کی ذات ہے کوئی نہیں شریک

وحدانیت کا آؤ، ڈنکا بجائیں ہم

پیارے نبی ہمارے محمدؐ ہیں مصطفیٰ

راہوں میں جن کی جانیں بھی وار جائیں ہم

نازل ہوئے نوشتے راہِ ھدیٰ لیے

اک شمعِ ہدایت ہر سو جلائیں ہم

برحق ہیں سب ملائک، تقدیرِ خیر و شر

اَرکان چھ ہیں جن پہ ایمان لائیں ہم

(منصورہ فضل منؔ ۔قادیان)

(مشکل الفاظ کے معنی: ڈَنْکا بجانا: بول بالا کرنا۔ وار/واری جانا: قربان جانا، صدقے جانا۔نوِشْتہ: لکھا ہوا، تحریر شدہ، کتب الہٰیہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button