پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

ایک احمدی مسلمان لڑکے اور لڑکی، مرد یا عورت کے حوصلے اور صبر کا معیار بہت بلند ہونا چاہیے

امام جماعت احمدیہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے مورخہ 12؍مارچ 2022ء کو ممبران مجلس اطفال الاحمدیہ (Dallas) امریکہ کی آن لائن ملاقات میں ایک طفل نے سوال کیا کہ وہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ محبت پیار کا ماحول کیسے قائم رکھ سکتاہے؟

حضور انور نے فرمایا کہ آپ کو حوصلہ دکھانا چاہیے۔ اپنے بہن بھائی کی عزت کریں، جو آپ سے بڑے ہیں اور جو چھوٹے ہیں ان سے شفقت سے پیش آئیں۔ اور جب بھی وہ کوئی غلط بات کریں تو آپ کو صبر اور حوصلہ دکھانا چاہیے۔ آپ کا صبر کا معیاربہت بلند ہونا چاہیے۔ جب آپ ان میں کوئی غلط بات دیکھیں یا وہ آپ کو تنگ کریں اور آپ پریشان ہوں تو اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ پڑھا کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو دعا کرنی چاہیے کہ آپ کو آپ کے بہن بھائیوں کی طرف سے بھلائی ہی پہنچے، اور نہ تو آپ ان کو ناخوش کرنے والی کوئی بات کریں اور نہ ہی ان سے کوئی ایسی بات سرزد ہو۔ آپ اور آپ کے بہن بھائی آپس میں محبت اور اخوت سے رہیں۔ ایک احمدی مسلمان لڑکا اور لڑکی، مرد یا عورت کو حوصلہ دکھانا چاہیے اور ان کا صبر کا معیار بہت بلند ہونا چاہیے۔ اگر آپ اس کی عادت ڈال لیں گے تو آپ کو پریشانی نہیں ہوگی یا آپ اپنے بہن یا بھائیوں سے بدلہ لینے کا نہیں سوچیں گے۔

(سہ روزہ الفضل انٹرنیشنل :یکم اپریل 2022ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button