کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست  دے دی

کرکٹ ورلڈ کپ

میچ نمبر42: جمعہ،10نومبر2023ء

افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

بمقام: احمدآباد

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے 245 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔اس شکست کے ساتھ افغانستان کا اس ورلڈ کپ میں نہایت متاثر کن سفر اختتام کو پہنچا۔

افغانستان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔آل راؤنڈرعظمت عمرزئی (Azmatullah Omarzai)نے ناقابل شکست 97 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔افغانستان کے ابتدائی بلے بازبڑا سکور بنانے میں ناکام رہے۔اوپنرزرحمان اللہ گرباز 25،ابراہیم زادران 15رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 26،حشمت اللہ شاہدی 2،اکرام علی خیل 12،اورمحمدنبی صرف 2رنز بناکر پویلین واپس لوٹے تو افغان ٹیم کا مجموعی سکور27.4اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر116تھا۔اس کے بعدعظمت اللہ عمرزئی نے راشدخان اور نوراحمد کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں وکٹ کی پارٹنرشپ میں اہم رنز کا اضافہ کر کے ٹیم کا سکور مقررہ پچاس اوورز میں 244تک پہنچا دیا۔راشدخان نے 14اور نوراحمدنے 26رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزے(Gerald Coetzee) نے چار، کیشو مہاراج(Keshav Maharaj) اورلنگی نگیڈی (Lungi Ngidi) نے 2،2 اور Andile Phehlukwayo نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے اوپنرزTemba Bavumaاور Quinton de Kockنے اچھا آغازفراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 64رنز بنائے۔تاہم یہ دونوں بلےبازیکےبعددیگرے23اور41رنز بناکرواپس لوٹ گئے۔تیسری وکٹ کی پارٹنرشپ میں Rassie van der DussenاورAiden Markramکے مابین 50اہم رنز بنے۔مارکرم25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ان کے بعد Heinrich Klassenصرف دس رنز کا اضافہ کر سکے،پھر ڈیوڈملر بھی24کے سکور پر آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر182رنز تھا۔اس موقع پرRassie van der Dussen اور Andile Phehlukwayo نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 65رنز بنا کراپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے آل راؤنڈر Phehlukwayoنے 3چھکوں اورایک چوکے کی مددسے36رنز بنائے جبکہ Rassie van der Dussen76رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا ایوارڈحاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے 2،2 جبکہ مجیب الرحمٰن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

خلاصہ:

افغانستان 50اوورز میں 244رنزپرآل آؤٹ

عظمت اللہ عمرزئی97*،رحمت شاہ26،نوراحمد26

جیرالڈکوئٹزے4/44،کیشومہاراج2/25،

جنوبی افریقہ47.3اوورز میں 247/5رنز

راسی وان ڈرڈوسن76*،ڈی کاک41،فھلیکواؤ39*

محمدنبی2/35،راشدخان2/37

اہم ریکارڈز و اعدادوشمار

  • جنوبی افریقہ کے خلاف اس میچ میں افغانستان کے اسپن باؤلرزنے مجموعی طورپر40اوورز پھینکے جوکہ ورلڈکپ مقابلوں میں ایک ریکارڈ ہے۔قبل ازیں 1996ء میں یواے ای نے نیوزیلینڈ کے خلاف فیصل آباد میں اور2011ء میں زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف احمدآبادکے میدان پراسپنرز سے39،39اوورزکروائے تھے۔
  • موجودہ ورلڈکپ میں افغانستان اسپن باؤلرزنے9میچوں میں کل 268.5اوورز پھینکے جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔قبل ازیں 2011ء کے ورلڈکپ میں بھارتی اسپنرز نے 251اوورز کئے تھے۔
  • نامورلیگ اسپنر راشدخان نے اس ورلڈ کپ میں 11وکٹیں حاصل کیں جوکہ افغانستان کی طرف سے کسی ایک ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ہے۔2015ء میں شاپورزادران اور2019ء میں محمدنبی نے 10،10وکٹیں حاصل کی تھیں۔
  • جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلرجیرالڈکوئٹزےاس ٹورنامنٹ میں ابھی تک 18وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جوکہ ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں جنوبی افریقہ کی طرف سےسب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ہے۔
  • افغانستان کے خلاف جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈ ی کاک نے چھ کیچز پکڑے ۔ورلڈ کپ مقابلوں میں یہ تیسرا موقع ہے کہ کسی وکٹ کیپر نے چھ شکار کئے ہوں۔2003ء میں آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور2015ء میں پاکستان کے سرفرازاحمد یہ اعزازحاصل کرچکے ہیں۔

 (رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button