اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭… مکرم مقبول احمد صاحب ولد محمود احمد صاحب مرحوم دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ مکرم وسیم احمد وسیم صاحب ابن چودھری عصمت اللہ صاحب قتل کے ایک کیس میں ناجائز طور پر ملوث کردیے ہوئے ہیں۔ اس کیس کو ۶؍ سال ہوگئے ہیں۔ آجکل بھی پابندِ سلاسل ہیں۔

موصوف کے باعزت بَری ہونے کے لیے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولیٰ کریم اپنا خاص فضل و کرم فرمائے اور جلداز جلد رہائی کے سامان پیدا کرے۔ آمین

٭… مکرمہ عطیہ اکرم صاحبہ آف کراچی دعا کی درخواست کرتی ہیں کہ میرے والد محترم چودھری مشتاق احمد صاحب جو صدر مجلس بھی رہ چکے ہیں کی طبیعت ناساز ہے۔ غدود پھول گئی ہے، پیشاب کھل کر نہیں آتا۔ بلڈ پریشر اچانک بہت ہائی ہوجاتا ہے اور ٹانگوں پر وزن نہیں پڑتا جس کی وجہ سے چل نہیں سکتے۔

٭… مکرم عبدالمعظم خان صاحب (آڈیٹر اینڈ ایچ آر ایڈمن کنسلٹنٹ ،سیٹھی برادرز انکارپوریشن، منروویا، لائبیریا) تحریر کرتے ہیں کہ ہمارے ایک لائبیرین مخلص خادم اسماعیل کیزولو صاحب ( کلر مکسنگ مشین آپریٹر) کا کام کے دوران بازو حادثاتی طور پر مکسنگ مشین میں آجانے سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔ بلیڈز میں بازورآنے کے باعث زخم کافی گہرے آئے ہیں اور پٹھے متاثر ہوئے ہیں ۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام افراد کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر طرح کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button