متفرق شعراء

نعت پاک

مغفرت ہم کو دلانے کو نبی آئے ہیں

نارِ دوزخ سے بچانے کو نبی آئے ہیں

رب تعالیٰ کے سوا کوئی بھی معبود نہیں

یہ بڑی بات بتانے کو نبی آئے ہیں

جھوٹ کی بھول بھلیّاں میں پھنسے تھے کب سے

راہِ حق ہم کو دکھانے کو نبی آئے ہیں

شدتِ کفر سے مٹتے ہوئے اور مرتے ہوئے

میرے ایماں کو جِلانے کو نبی آئے ہیں

دشمنِ جانی ہو بیگانہ ہو یا اپنا ہو

سب کو سینے سے لگانے کو نبی آئے ہیں

بیٹیو جشن مناؤ کے اجل کے بدلے

آپ کو زیست دلانے کو نبی آئے ہیں

زندگی اپنی جو حیوان مماثل تھی، اسے

ڈھنگ جینے کے سکھانے کو نبی آئے ہیں

ہونٹوں کو دیتے ہوئے صلّے علیٰ کی برکت

ہم کو پاکیزہ بنانے کو نبی آئے ہیں

(ذکی طارق بارہ بنکوی۔ انڈیا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button