کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین برکینا فاسو میں جلسہ سیرت النبیﷺ

(محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینا فاسو)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو جامعۃ المبشرین برکینا فاسو کی مجلس ارشاد کے تحت ماہ ربیع الاول کو مد نظر رکھتے ہوئے امسال کے پہلے جلسہ سیرت النبیﷺکے انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

جلسہ کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے جامعۃ المبشرین کے ہال میں سائنیومنیر صاحب استادجامعۃ المبشرین کی زیر صدارت تلاوت قرآن مجید مع ترجمہ اور قصیدہ مع ترجمہ سے ہوا۔

جلسہ کی پہلی تقریر عزیزم آلیدو بادینی طالبعلم سال دوم کی تھی جس کا موضوع اطاعت رسولﷺ از تحریرات حضرت مسیح موعودؑ تھا۔جلسہ کی دوسری تقریرعزیزم آفانا کانتےطالبعلم سال سوم کی تھی جس کا موضوع آنحضرتﷺ پر درود بھیجنے کی فضیلت و برکات ازتحریرات حضرت مسیح موعودؑ تھا۔آخر پرصدر مجلس نے ’’بوقت شادی حضرت عائشہؓ کی عمر اورآنحضرتﷺکی ذات اقدس پر کیے جانے والے اعتراض کا رد‘‘کے موضوع پر تقریرکی۔

جلسہ کے آخر پر مکرم نعیم احمد باجوہ صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینافاسو نے سب کا شکریہ ادا کیا اور یوں دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button