حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ ورلڈکپ:۵؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے بھارت میں جاری تیرھویں ایک روزہ کرکٹ ورلڈکپ کے ۴۵؍لیگ میچز ۱۲؍ نومبر۲۰۲۳ء مکمل ہوئے۔ٹورنامنٹ میں شامل دس ٹیموں نے ۹،۹ میچز کھیلے۔میزبان بھارت کی ٹیم اپنےتمام میچ جیت کراٹھارہ پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہے۔جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سات،سات میچز میں کامیابی کےبعدبالترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن پر ہیں۔نیوزی لینڈنےبھی پانچ میچز میں فتح حاصل کرکےسیمی فائنل میں جگہ بنائی۔پہلاسیمی فائنل۱۵؍نومبرکوممبئی میں بھارت اورنیوزی لینڈ جبکہ۱۶؍نومبرکودوسراسیمی فائنل آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کے مابین کولکتہ میں کھیلا جائےگا۔فائنل ۱۹؍ نومبر بروز اتوار، احمدآباد میں ہوگا۔

اب تک کھیلےگئےمیچزمیں بلےبازوں کی فہرست میں بھارت کےویرات کوہلی۹؍اننگز میں ۵۹۴؍رنزبناکرسب سےآگے ہیں۔جنوبی افریقہ کےکوئنٹن ڈی کاک چارسینچریوں کی مدد سے۵۹۱؍جبکہ نیوزیلینڈکےراچن رویندراتین سینچریوں کے ساتھ ۵۶۵؍رنز بنا کر بالترتیب دوسرےاورتیسرےنمبر ہیں۔گیندبازوں میں آسٹریلیا کےایڈم زمپا۲۲؍وکٹوں کےساتھ پہلےنمبرپرہیں جبکہ سری لنکاکے دلشان مدوشنکا نے ۲۱؍کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

گذشتہ ہفتہ ہونے والے مقابلوں میں ۸؍نومبرکوپونے کے میدان پر انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف ۱۶۰؍رنزسےکامیابی حاصل کی۔ اس جیت میں اہم کرداربین سٹوکس(Ben Stokes)نےادا کیا جو۱۰۸؍رنزبناکر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ۹؍نومبر کو نیوزیلینڈنےسری لنکاکے خلاف اہم میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکےسیمی فائنل میں رسائی کویقینی بنالیا۔بنگلورومیں ہونے والےاس مقابلہ میں سری لنکا نےنیوزی لینڈکوجیت کےلیے ۱۷۲؍رنز کاہدف دیا جسےکیوی ٹیم نے ۲۴ویں اوورزمیں پورا کرلیا۔فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔۱۰؍نومبرکواحمدآبادمیں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کےخلاف ۲۴۵؍ کا ہدف پانچ وکٹوں کےنقصان پرحاصل کیا۔اس ناکامی کے بعد افغانستان کااس ورلڈ کپ میں متاثر کن سفراختتام کو پہنچا۔۱۱؍نومبرکوپونے میں کھیلےگئے ٹورنامنٹ کے۴۳ویں میچ میں آسٹریلیا نےبنگلہ دیش کوآٹھ وکٹوں سے شکست دی۔مچل مارش کے شاندار۱۷۷؍رنزکی بدولت آسٹریلوی ٹیم نے۳۰۷؍کاہدف صرف دو وکٹوں کےنقصان پر۴۵ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔اسی روزکھیلے گئےدوسرے مقابلہ میں انگلینڈنےپاکستان کو۹۳؍ رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہرکردیا۔کولکتہ کےایڈن گارڈنزمیں انگلش ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے۳۳۷؍رنزبنائےجس کےجواب میں پاکستانی کی پوری ٹیم۲۴۴؍رنزپرڈھیرہوگئی۔انگلینڈکی طرف سےآخری میچ کھیلنےوالےبائیں ہاتھ کےتیزگیندباز ڈیوڈولی تین وکٹیں حاصل کرکے پلیئرآف دی میچ قرارپائے۔پاکستان ٹیم ۹؍میں سےچارمیچز میں کامیابی کےساتھ پانچویں جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈصرف تین مقابلےجیت کرساتویں نمبرپر آئی۔۱۲؍نومبرکواس ورلڈ کپ کاآخری لیگ میچ نیدرلینڈز اور میزبان بھارت کے مابین بنگلورو میں کھیلا گیا جس میں شریاس ائیراور لوکیش راہول کی شاندار سینچریوں کی بدولت بھارت نےچاروکٹوں کے نقصان پر۴۱۰؍رنز کا بڑا سکور بنایا۔جواب میں ڈچ ٹیم ۲۵۰؍رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔اس طرح بھارتی ٹیم نےاس ٹورنامنٹ میں مسلسل نوِیں کامیابی اپنے نام کی۔

کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء کے میچزکی ڈیلی رپورٹس اور اہم ریکارڈز سے باخبررہنے کے لیےروزنامہ الفضل انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔https://www.alfazl.com/category/aalmi-khabrain/sports/

انگلش پریمیئرلیگ:۱۱ اور۱۲؍ نومبر۲۰۲۳ءکوہونےوالےمیچزمیںمانچسٹریونائیٹڈنےلوٹن ایک صفر، آرسنل نےبرنلی کو۳۔۱، آسٹن وِلا نےفلہم کو۳۔۱ سے شکست دی۔اسی طرح کرسٹل پیلس نےایورٹن جبکہ ویسٹ ہیم نےناٹنگھم فاریسٹ کو دو مقابلہ میں تین گول سے ہرایا۔دیگر میچوں میں لیورپول نےبرینٹفورڈکے خلاف تین۔صفر سےکامیابی حاصل کی۔ ولوز(Wolves)نےٹوٹنہیم اوربرنمتھ نےنیوکاسل کوشکست سےدوچارکیا۔چیلسی اورمانچسٹرسٹی کامیچ ۴۔۴ گول جبکہ برائٹن اور شیفیلڈیونائیٹڈکامقابلہ ایک ایک گول سےبرابرہوا۔رواں سیزن میں اب تک ۱۲؍میچز میں ۲۸؍پوائنٹس کےساتھ مانچسٹرسٹی پہلے جبکہ ۲۷؍پوائنٹس کے ساتھ لیورپول اورآرسنل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپرہے۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button