یورپ (رپورٹس)

جماعت سپن ویلی، یوکے کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۴؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ نارتھ ایسٹ ریجن کی جماعت سپن ویلی (Spin Valley) نے مسجد بیت العطاء میں جلسہ سیرت النبی ﷺمنعقد کرنے کی توفیق پائی۔ منظور احمد صاحب صدر جماعت نے جلسہ کی صدارت کی جبکہ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب مبلغ انچارج برطانیہ و امام مسجد فضل لندن نے ویڈیو لنک کے ذریعہ خصوصی طور پر اس جلسہ میں شرکت کی۔جلسہ کی کُل حاضری ۴۰؍رہی۔ مقامی جماعت کے بعض افراد بھی ویڈیو لنک کے ذریعہ اس جلسہ میں شریک ہوئے۔

تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور نظم سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ جلسہ کی پہلی تقریر میں خاکسار نے آنحضرت ﷺ کی صحابہ کرامؓ سے محبت و شفقت کے سلوک کے بارے میں بعض واقعات بیان کیے۔ عربی قصیدہ کے بعد مکرم امام صاحب نے اختتامی تقریر میں سیرت النبیؐ کے بعض خوبصورت پہلو بیان کرتے ہوئے رسول کریم ﷺ کے اوصاف حمیدہ اور اخلاق فاضلہ بیان کیے۔ آخر میں مکرم امام صاحب نے اجتماعی دعا سے اس جلسہ کا اختتام کروایا ۔

(رپورٹ: صلاح الدین میر۔مربی سلسلہ سپن ویلی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button