اطلاعات و اعلانات

دنیا کے حالات کے لیے دعاؤں کی خصوصی تحریک

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء میں دنیا کے موجودہ حالات کے تناظر میں احمدیوں کو خصوصی طور پر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

’’عالمي جنگ اب سامنے کھڑي نظر آ رہي ہے۔…احمديوں کو دعاؤں کي طرف خاص توجہ ديني چاہيے۔ relaxنہ ہو جائيں۔ کم از کم ہر نماز ميں ايک سجدہ يا کم از کم کسي ايک نماز ميں ايک سجدہ تو ضرور اس کے ليے ادا کرنا چاہيے اس ميں دعا کرني چاہيے۔ ‘‘

نیزامت مسلمہ کی مشکلات دُور ہونے کے لیے دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: ’’مسلمانوں کي مشکلات دُور ہونے کے ليے ہميں خاص درد رکھنا چاہيے۔ ہم تو اس مسيح موعودؑ کے ماننے والے ہيں جس نے مسلمانوں کے ليے باوجود اس کے کہ ہمیں ان سےتکليفيں پہنچتي رہتي ہيں اپنے جذبات کا اظہار يوں کيا کہ

’’اے دل تو نيز خاطر اينان نگاہ دار

کاخر کنند دعوئے حبِّ پيمبرمؐ‘‘

(ازالۂ اوہام حصہ اوّل، روحاني خزائن جلد۳صفحہ۱۸۲)

اے دل! تُو ان لوگوں کا لحاظ رکھ۔ آخر وہ ميرے پيغمبرؐ کي محبت کا دعويٰ کرتے ہيں۔ پس آنحضرت صلي اللہ عليہ وسلم سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم مسلمانوں کے ليے بہت دعا کريں۔ ‘‘

اللہ تعالیٰ تمام احمدیوں کو حضورِ انور کے ارشاد پر کما حقہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دنیا میں حقیقی امن و انصاف کا قیام عمل میں آئے۔ آمین (ادارہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button