یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ کے شہر آئندہوفن میں خدام الاحمدیہ کے زیر اہتمام قرآن سیمینار اور نمائش کا انعقاد

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ یکم نومبر بروز بدھ خدام الاحمدیہ ہالینڈ کے تحت قرآن سیمینار اور نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام ہالینڈ کے شہر آئندہوفن(Eindhoven) میں ہوا جس کا مقصد قرآن کی خوبصورت تعلیم کو اجاگر کرنا تھا۔ اس پروگرام کی تشہیر کے لیے شہر کے سنٹر اور دیگر مقامات پر دو ہفتے پہلے فولڈرز تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ قرآن کریم بھی تقسیم کیے گئےاور اسلامی بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔ اس پروگرام کے حوالے سے مقامی اخبار میں اعلان بھی شائع کیا گیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ تقریباً ۳۲؍ ہزار لوگوں تک پیغام پہنچا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ کاشف اکمل صاحب مہتمم تبلیغ نے جماعت کا تعارف، اس کمپین کی تفصیلات اور ہالینڈ میں جماعتی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔ اس کے بعد سفیرصدیقی صاحب مربی سلسلہ نے “قرآ ن میں کیا لکھا ہوا ہے‘‘ کے موضوع پر پریزنٹیشن پیش کی اور سوال و جواب ہوئے۔

۲۸؍غیر از جماعت احباب اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ لوگوں کی طرف سے اس پروگرام کے حوالےسے اچھے تاثرات ملے۔ پروگرام والے دن مہمانوں کو جماعتی لٹریچر اور قرآن کریم دیے گئے۔ آخر پر مہمانوں کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

(رپورٹ: عدیل باسم۔نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button