متفرق

وہ اس وقت مبعوث کئے جاتے ہیں جب لوگوں کی حالت یتیموں جیسی ہو جاتی ہے

امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

ان کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ اس وقت مبعوث کئے جاتے ہیں جب لوگوں کی حالت یتیموں جیسی ہو جاتی ہے اور کوئی ان کی اصلاح احوال کے لئے ان سے ہمدردی نہیں کرتا اور لوگ کفر اور فسق کی موت مر رہے ہوتے ہیںاور علماء سوء ان لوگوں کی ہلاکت سے بے خبر رہتے ہیں اور کوئی پرواہ نہیں کرتے اور یہ سب کچھ ان کی موجودگی میں ظاہر ہوتا ہے اور اسی سے وہ پہچانے جاتے ہیں۔ پس جب تم یہ دیکھو کہ لوگ تاریکی میں پڑے ہوئے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں، فسق و فجور میں مبتلا ہیں، زنا کرتے ہیں اور دینِ اسلام سے خارج ہو رہے ہیں اور باز نہیں آتے تو سمجھ لو کہ رسول کی بعثت کا وقت آگیا اور ہدایت کو بھول جانے والے شخص کو نصیحت کرنے کا وقت آگیا۔ پس مبارک ہو ان لوگوں کو جو (اللہ کی باتوں کو) گوش ہوش سے سنتے ہیں۔

(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ۶۸-۶۹)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button