ارشادِ نبوی

اللہ کا فضل ہی جنت میں لے کر جائے گا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

تم میں سے کسی شخص کو اس کا عمل جنت میں نہیں لے جائے گا۔انہوں (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین) نے عرض کی: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !آپ کو بھی نہیں؟ آپؐ نے فرمایا: مجھے بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل اور رحمت سے ڈھانپ لے۔

(مسلم كِتَاب صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ باب لَنْ يَدْخُلَ أَحَدٌ الْجَنَّةَ بِعَمَلِهِ بَلْ بِرَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button