اطلاعات و اعلانات

تحریکِ جدید کے نئے سال کا اعلان اور دفتر ششم کا اجرا

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۳؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو اپنے خطبہ جمعہ میں تحریکِ جدید کے ۹۰ویں سال کا اعلان فرماتے ہوئے دفتر ششم کا بھی اجرا فرمایا ہے۔ احبابِ جماعت سے درخواست ہے کہ اپنی اپنی جماعتوں میں نئے سال کے وعدہ جات لکھوا دیں۔

ایسے احباب و خواتین جو ابھی تک اس بابرکت تحریک سے فیض یاب نہیں ہو سکے ان کو اللہ تعالیٰ نے دفتر ششم میں شامل ہونے کا موقع عطا فرمایا ہے اس لیے اب موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی استطاعت کے مطابق اپنے وعدے لکھوا دیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بہترین انداز میں اسلام کے لیے ہر قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطافرمائے۔آمین (ایڈیشنل وکیل المال)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button