افریقہ (رپورٹس)

جامعۃ المبشرین گھانا میں مقابلہ تیز پیدل چلنا اور کراس کنڑی ریس

مقابلہ تیز پیدل چلنا

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو جامعۃ المبشرین گھانا کے فٹ بال کے میدان میں تیز پیدل چلنے کے مقابلہ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ ۱۴؍ طلبہ کو مختلف ڈیوٹیوں پر متعیّن کیا گیا جبکہ ۴۸؍ طلبہ نے مقابلہ میں حصہ لیا۔ مقابلہ کا آغاز نماز ظہر وعصر کی ادائیگی کے بعد دعا سے ہوا جو مکرم فہیم احمد خادم صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین نے کروائی۔ طلبہ کو چھ گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ کے لیے ایک نگران مقرر کیا گیا جو پیدل چلنے کے ہر چکر پر مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ کی نمبر شماری کرتا تھا۔

اس مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ نےجامعہ کے فٹ بال میدان کے کُل ۳۰؍ چکر لگانے تھے۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ کو مقابلہ کے دوران پانی اور ٹافیاں مہیا کی گئیں اور مقابلہ کے اختتام پر ریفریشمنٹ دی گئی۔ اللہ کے فضل سے مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ نے ۳۰؍ چکر باعافیت مکمل کیے۔ انفرادی پوزیشنز مندرجہ ذیل رہیں:

اول: شعیب سلیمان(گھانا) دوم: عبدالوارث(گھانا) سوم: ابوبکر ایمبکی(سینیگال)۔مجموعی لحاظ سے اس مقابلہ میں دیانت گروپ پہلے، امانت گروپ دوسرے ، شجاعت گروپ تیسرے جبکہ صداقت گروپ چوتھے نمبر پررہا۔ الحمد للہ

کراس کنٹری ریس

مورخہ ۲۶؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو جامعۃ المبشرین گھانا کے شعبہ کھیل کے تحت کراس کنٹری ریس کا کامیاب انعقاد ہوا۔ اس مقابلہ کا نقطہٴ آغاز و اختتام جامعہ میں موجود فٹ بال کا میدان تھا۔ اس مقابلہ کے لیے طلبہ مانڈو(Mando) گاؤں میں واقع احمدیہ مسجد تک جا کر واپس آئے اور کُل سترہ کلومیٹر سے زائدکا فاصلہ زیادہ سےزیادہ تین گھنٹے میں طےکیا۔

۱۴؍ طلبہ کو مختلف ڈیوٹیوں پر متعین کیا گیا جبکہ ۴۸؍ طلبہ نے مقابلہ میں حصہ لیا۔ مقابلہ کا آغاز صبح سات بج کر پندرہ منٹ پردعا سے ہوا جو مکرم مبشر حسین صاحب نائب پرنسپل جامعۃ المبشرین نے کروائی۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ کو مقابلہ کے دوران ریفریشمنٹ مہیا کی جاتی رہی۔ اللہ کے فضل سے مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ نےباعافیت یہ فاصلہ طے کیا۔ مجموعی لحاظ سے اس مقابلہ میں دیانت گروپ پہلے، امانت گروپ دوسرے،شجاعت گروپ تیسرے جبکہ صداقت گروپ چوتھے نمبر پررہا۔ الحمد للہ کہ اللہ کے خاص فضل سے یہ مقابلہ بخیروخوبی انجام پایا۔

(رپورٹ: رانا بلال احمد قمر۔ استاد جامعۃ المبشرین گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button