یورپ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان انگریزی،عربی،جرمن،اردو کا انعقاد

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

جامعہ احمدیہ جرمنی کی مجلس علمی کے تحت سارا سال مختلف علمی مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں ان مقابلہ جات میں مقابلہ تقریر فی البدیہ بھی شامل ہے جو چارزبانوں، انگریزی،عربی،جرمن اور اردو میں منعقد کیا جاتا ہے۔ ان مقابلہ جات کی مختصر رپورٹ درج ذیل ہے:۔

مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان انگریزی

یہ مقابلہ مورخہ ۱۱؍ اکتوبر کو منعقد ہواجس میں ۱۶؍ طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے اختتام پر محمد احسن سعید صاحب منصف اعلیٰ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کیا۔

مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان عربی

یہ مقابلہ مورخہ ۱۸؍ اکتوبر کو منعقد ہواجس میں ۱۳؍ طلبہ نے حصہ لیا۔مقابلہ کے اختتام پر مأزن عکلہ صاحب منصف اعلیٰ نے نتیجے کا اعلان کیا۔

مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان جرمن

یہ مقابلہ مورخہ ۲۵؍ اکتوبر کو منعقد ہوا جس میں ۲۳؍طلبہ نے حصہ لیا۔مقابلہ کے اختتام پر حسنات احمد صاحب منصف اعلیٰ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کیا۔

مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان اردو

آخری فی البدیہ مقابلہ مورخہ یکم نومبر کو بزبان اردو منعقد ہوا جس میں ۱۹؍ طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے اختتام پر مکرم مبارک احمد تنویر صاحب منصف اعلیٰ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کیا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button