جلسہ سالانہیورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ لگزمبرگ کے دوسرے جلسہ سالانہ کا کامیاب انعقاد

٭…مختلف عناوین پر علمی تقاریر کا اہتمام
٭… غیر از جماعت مہمانان سمیت کل۴۳؍ احباب کی شمولیت

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ لگزمبرگ کو اپنا دوسرا جلسہ سالانہ مورخہ ۱۸؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

لگزمبرگ کے قلب کِرش برگ (Kirchberg) میں واقع ایک ہوٹل نوووٹل (Novotel) میں یہ جلسہ منعقد ہوا۔

پروگرام کے مطابق جلسہ کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اجلاس کی پہلی تقریر محمد عثمان باجوہ صاحب نیشنل سیکرٹری مال لگزمبرگ نے خلافت فضل ربانی کے موضوع پر پیش کی۔ دوسری تقریرخاکسار (مربی سلسلہ لگزمبرگ) نے جنگوں میں آنحضرت ﷺ کا اسوہ و ہدایات کے موضوع پر پیش کی جبکہ اجلاس کی آخری تقریر جہانزیب احمد صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کا عشق الٰہی کے عنوان سے پیش کی۔ نماز ظہر و عصر اور دوپہر کے وقفہ کے بعد جلسہ کا دوسرا اجلاس اڑھائی بجے شروع ہوا۔ غیر از جماعت مہمانوں کی آمد بھی شروع ہو چکی تھی جن میں قابل ذکر لگزمبرگ کی ایک خاتون ریٹائرڈ پادری مکرمہ ملی Milly صاحبہ اور لگزمبرگ کے مشہور ریڈیو ARAکے ٹوگو نژاد صحافی مسٹر کارلوس Carlos ہیں جو فرانس اور لگزمبرگ میں ’’ امن کے قیام کے لیے میڈیا کا مثبت کردار ‘‘ نامی ایک ایسوسی ایشن کے بانی صدر بھی ہیں۔

دوسرے اجلاس کی کارروائی کا آغاز حسب دستور تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں خالد لارگیٹ صاحب نیشنل صدر جماعت لگزمبرگ نے ’’ قیام امن کے لیے اسلام کے سنہری اصول ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ جلسہ کے آخر پرحاضرین کو سوال و جواب کا موقع دیا گیا اور دعا سے جلسہ سالانہ کا اختتام ہوا جس کے بعد حاضرین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ جلسہ پر کُل حاضری بشمول چھ غیر از جماعت مہمانوں کے ۴۳؍رہی۔

(رپورٹ: محمد ظفر اللہ سلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button