ایک جامع دعا
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو تشہد کے بعد پڑھنے کے لیے یہ دعا سکھائی:
اَلِّفْ اَللّٰهُمَّ عَلَى الْخَيْرِ قُلُوْبَنَا وَ أَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا وَ اهْدِ سُبُلَ السَّلَامِ وَ نَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّوْرِ وَ جَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ وَ الْفِتَنَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ وَ بَارِكْ لَنَا فِي أَسْمَاعِنَا وَ أَبْصَارِنَا وَ قُلُوْبِنَا وَ أَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّيَّاتِنَا وَ تُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ وَ اجْعَلْنَا شَاكِرِيْنَ لِنِعْمَتِكَ مُثْنِيْنَ بِهَا قَابِلِيْهَا وَ أَتِمَّهَا عَلَيْنَا۔(ابو داوٴد کتاب الصلوٰة باب تشھد)
ترجمہ: ہمارے دل خیر پر جمع کردے اے اللہ! اور ہمارے درمیان صلح کے سامان مہیا فرما اور اور سلامتی کی راہیں دکھا اور ہمیں اندھیروں سے نور کی طرف نجات دے اور ہمیں بے حیائی کی باتوں اور فتنوں سے بچا۔ خواہ ان کا تعلق ظاہر سے ہو یا باطن سے اور اے (ہمارے رب!) ہمارے کانوں، آنکھوں اور دلوں میں برکت دے اور ہماری بیویوں اور اولاد میں بھی برکت عطا فرما اور ہم پر رجوع برحمت ہو۔ یقیناً تو بہت توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ اور (اے اللہ!) ہمیں اپنی نعمت کا شکرگزار اور اس کی تعریف کرنے والا، اسے قبول کرنے والا بنا اور وہ نعمت ہم پر پوری کر۔
(خزینة الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۱۴-۱۵)