یورپ (رپورٹس)

کوپن ہیگن، ڈنمارک میں قرآن سیمینار کا انعقاد

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کوپن ہیگن، ڈنمارک کو مورخہ ۲۶؍ نومبر۲۰۲۳ء بعد نماز ظہر و عصر مسجد نصرت جہاں کوپن ہیگن میں سفارشات مجلس مشاورت کے تحت قرآن سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

اس سیمینار کے مہمان خصوصی محمد زکریا خان صاحب امیر و مشنری انچارج جماعت احمدیہ ڈنمارک تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم مع اردو و ڈینش ترجمہ سےہوا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’قرآنی معجزات و پیشگوئیاں‘‘ از خاکسار (مربی سلسلہ)، ’’قرآن کی برکات اور اہمیت‘‘ از چودھری منیر احمد صاحب نیشنل سیکرٹری تربیت اور ڈینش زبان میں عما د الدین ملک صاحب نے ’’ناسخ و منسوخ‘‘ کے موضوع پر مختلف لوگوں کا نقطہٴ نظر اور جماعت احمدیہ کا موقف بیان کیا۔

آخر پر مکرم امیر صاحب نے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں نماز، مالی قربانی، مسجد کے آداب اور دینی علوم سیکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ دعا کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔اس سیمینار میں ۹۰؍ افراد نے شرکت کی۔

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button