یورپ (رپورٹس)

البانیہ کی قومی آزادی کی مناسبت سے جماعت احمدیہ کوسوو کی ایک تقریب

(جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کوسوو)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۸؍ نومبر کو جماعت احمدیہ کوسوو نے ۱۹۱۲ء میں البانیہ کی آزادی کی مناسبت سے یوم آزادی منایا۔یاد رہے کہ کوسوو میں ۹۲؍ فیصد سے زیادہ البانین نژاد آبادی کے لیے یہ دن خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ان کے آباءو اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔

پرشتینیا میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغازجماعتی روایات کے مطابق تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ سے ہوا۔ خاکسار (مربی سلسلہ جماعت احمدیہ کوسوو) نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ۲۰۱۲ء میں جرمنی میں بیان فرمودہ خطاب ’’وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے‘‘ کا خلاصہ پیش کیا۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ نماز مغرب اور عشاء کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اس تقریب کے آخر پر سوالات پوچھنے کا موقع دیا گیا۔ شاملین کی تعداد ۳۵؍رہی۔

(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button