امریکہ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ کینیڈا کے زیراہتمام مسرور والی بال ٹورنا منٹ کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ کینیڈا کے زیراہتمام ۳؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو ایوانِ طاہر میں دوسرے مسرور والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں ۱۲؍ ٹیموں نے شرکت کی جن میں سے آٹھ ٹیمیں غیر از جماعت ممبران پر مشتمل تھیں۔

افتتاحی تقریب کی صدارت مکرم عبد الحمید وڑائچ صاحب صدر مجلس انصاراللہ کینیڈا نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ جماعت احمدیہ کے مختصر تعارف کے بعد صدر صاحب مجلس انصاراللہ کینیڈا نے ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور دعا کے ساتھ کھیلوں کا آغاز کیا۔

حاضرین کے استفادہ کے لیے تبلیغ سٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور مفت کتب مہیا کی گئیں۔ اس ٹورنامنٹ کو یو ٹیوب پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ ٹیموں کے لیے کھانے اور ریفریشمنٹ کا بھی انتظام تھا۔ OKDوالی بال کلب کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی۔

(رپورٹ: کاشف بن ارشد۔ ایڈیشنل قائد اشاعت مجلس انصار اللہ کینیڈا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button