حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

ہاکی:ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ۵ تا ۱۶؍دسمبر ۲۰۲۳ء کومنعقدہونےوالاجونیئرہاکی ورلڈ کپ جرمنی نے جیت لیا۔ فائنل میں جرمن ٹیم نےفرانس کوایک کےمقابلہ میں دوگول سےشکست دےکرساتویں باریہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔تیسری پوزیشن کےمیچ میں سپین نےبھارت کو۳۔۱ سےمات دی جبکہ نیدرلینڈز نے آسٹریلیاکےخلاف ۲۔۱ سے کامیابی کےساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔پاکستان ٹیم ارجنٹینا سے تین کے مقابلہ میں چھ گول سے شکست کھاکرکی آٹھویں نمبرپررہی۔

کرکٹ:پاکستان اورآسٹریلیاکےمابین تین میچز کی ٹیسٹ سیریزکا پہلا میچ پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا گیاجس میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو۳۶۰؍کےبڑےفرق سے شکست دے دی۔ٹاس جیت کرپہلے بلےبازی کرتے ہوئےآسٹریلوی ٹیم نے ڈیوڈ وارنر کے۱۶۴؍اورمچل مارش کےنوّےرنزکی بدولت ۴۸۷؍رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنےوالےفاسٹ باؤلر عامر جمال نے۱۱۱؍رنزکےعوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستانی ٹیم اپنی پہلی باری میں ۲۷۱؍رنز بناکرآؤٹ ہوئی۔آسٹریلیا نے دوسری اننگز ۲۳۳؍کے سکورپرپانچ وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کی جس میں عثمان خواجہ کے ۹۰؍اورمچل مارش کے ناٹ آؤٹ۶۳؍رنزشامل تھے۔ ۴۵۰؍رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کھیل کے چوتھے روز محض ۸۹؍کے سکورپرڈھیرہوگئی۔مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔اس میچ کی ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ آسٹریلیا کی طرف سے ۱۲۳واں ٹیسٹ کھیلنے والے آف سپنرنیتھن لائن نے اپنے کیریئرمیں پانچ سووکٹوں کا سنگ میل بھی عبورکرلیا۔

ویمنز کرکٹ:بھارت اورانگلینڈکی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے مابین ممبئی میں کھیلےگئےٹیسٹ میچ میں بھارت نے ۳۴۷؍ رنز سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔بھارت نے اپنی پہلی اننگزمیں۴۲۸؍رنزبنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم صرف ۱۳۶؍رنز بناسکی۔میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر۱۸۶؍رنزبنائے اورانگلینڈکو جیت کے لیے ۴۷۹؍رنز کا ہدف دیا۔لیکن مہمان ٹیم اپنی دوسری باری میں بھی بری طرح ناکام ہوئی اور۱۳۱؍کے مجموعی سکورپرڈھیرہوگئی۔بھارت کی طرف سے سپن باؤلردپتی شرما نے میچ میں ۹؍وکٹیں حاصل کیں۔

انڈر۱۹ ایشیاکپ: ۸تا۱۷؍دسمبر۲۰۲۳ءدبئی میں منعقدہ انڈر۱۹ ایشیاکپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے یواےای کو ۱۹۵؍رنز سے شکست دے کرپہلی باریہ ٹائٹل جیت لیا۔بنگلہ دیش کے ۲۸۲؍رنزکے جواب میں یواےای کی پوری ٹیم صرف ۸۷؍کے سکورپرآؤٹ ہوگئی۔قبل ازیں سیمی فائنل میچزمیں پاکستان کو یواےای جبکہ بھارت کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

فٹبال:UEFA چیمپئنزلیگ میں گذشتہ ہفتہ کھیلے گئے اہم میچ میں جرمن کلب بائرن میونخ نے انگلش کلب مانچسٹریونائٹڈکوایک صفر سے شکست دے کرلیگ سے باہرکردیا۔سپینش کلب ریال میڈرڈنے یونین برلن کےخلاف۲کے مقابلہ میں تین گول سے کامیابی حاصل کی جبکہ بارسلونا کو بیلجیم کے کلب رائیل انٹوَرپ کے ہاتھوں ۳۔۲سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے رواں سیزن میں پہلے راؤنڈ کے اختتام پربائرن میونخ،کوپن ہیگن،آرسنل،پی ایس وی،ریال میڈرڈ،انٹرمیلان،مانچسٹرسٹی اور بارسلونا سمیت سولہ ٹیمیں پری کوارٹر فائنل مرحلہ میں پہنچ گئیں۔

انگلش پریمیئرلیگ میں ۱۶اور۱۷؍دسمبر کو ہونے والے مقابلوں میں ٹوٹنہیم نے ناٹنگھم فاریسٹ کو اورایورٹن نے برنلی کوصفرکے مقابلہ میں دوگول سے ہرادیا۔جبکہ نیوکاسل اور ویسٹ ہیم نے فلہم اوروُولوز کے خلاف اپنے میچزتین صفر سے جیت لیے۔ دیگرمیچز میں مانچسٹرسٹی اورکرسٹل پیلس کا مقابلہ۲۔۲گول کی برابری پرختم ہوا۔چیلسی نےشیفیلڈ یونائٹڈ اورآرسنل نےبرائٹن کو ۲۔صفرسے شکست دی۔پوائنٹس ٹیبل پر۳۹؍پوائنٹس کےساتھ آرسنل پہلے،لیورپول دوسرےاورآسٹن ولاتیسرے نمبرپر ہے۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button