پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے حضرت عیسیٰؑ کے حالات اپنی کتاب ’’مسیح ہندوستان میں‘‘ درج فرمائے

مورخہ19؍نومبر2023ء کو امام جماعت احمدیہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ واقفاتِ نوبیلجیم کی آن لائن ملاقات میں ایک واقفۂ نو نے ذکر کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام مصلوب ہونے سے بچ گئے تھے اور ہجرت کر گئے تھےنیزاس ضمن میں دریافت فرمایا کہ اس بارے میں کوئی ذکر کیوں نہیں کیا جاتا، حالانکہ اس کے بعدانہوں نےطویل زندگی بسر کی؟

اس پر حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا کہ واقعات تو دستیاب ہیں، ضرورت صرف یہ ہےکہ ان کو پڑھا جائے، اب تو لوگوں نے بھی اس موضوع پر کتابیں لکھنا شروع کر دی ہیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے تو تفصیل سےاس بارے میں اپنی تصنیف ’مسیح ہندوستان میں‘میں تحریر کیا اور فرمایا ہے کہ بہت سے ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ وہ ہجرت کر کے کہاں گئے، کہاں مقیم رہےاور آخر کار وہ کشمیر کیسےپہنچے جہاں انہیں دفن کیا گیا۔

(الفضل انٹرنیشنل 30؍نومبر2023ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button