متفرق شعراء

ابھی کچھ وقت باقی ہے

ابھی کچھ وقت باقی ہے

ہجر کے آنسو تھمنے میں

وصل کے ساماں ہونے میں

غم کے نالے سنبھلنے میں

درد کے درماں ہونے میں

ابھی کچھ وقت باقی ہے

بھنور میں ڈولتی کشتی کے

دریا کے کنارے آنے میں

خواہش کے اصل ہونے میں

منزل کے پا لینے میں

ابھی کچھ وقت باقی ہے

دید کے ساماں ہونے میں

مہرباں کے ملنے میں

طبیعت کے سنبھلنے میں

دلِ مضطر بہلنے میں

ابھی کچھ وقت باقی ہے

مگر تم حوصلہ رکھنا

خُدا سے رابطہ رکھنا

رحمت کے اجالے میں

ابھی کچھ وقت باقی ہے

(امة الحی بنت مقبول احمد ظفر مربی سلسلہ مرحوم لندن، کینیڈا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button