افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۷؍ دسمبر ۲۰۲۳ء بروز بدھ مدرسۃ الحفظ کے ایک طالبعلم عزیزم فطین بن اپم نوحو (Fateen Bin Apam Nuhu) آف گھانا نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔الحمدللہ۔

عزیزم یکم ستمبر۲۰۲۲ء کو مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے اور ایک سال، تین ماہ اور ۲۷؍ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ یہ بچہ محترم الحاج اپم نوحو(Alhaj Apam Nuhu)صاحب جوکہ سینٹرل ریجن گھانا میں اپر ایسٹ کمیونٹی کے چیف ہیں کا بیٹا ہے۔ بحیثیت استاد مورخہ ۲۷؍ دسمبر کو خاکسار نے ان سےآخری سبق سنا اور اس نئے حافظ کو سب نے مبارکباد دی۔ امسال عزیزم کو پہلی بار احمدیہ مسجد پوٹسن (Potsin) میں نماز تراویح پڑھانے کا موقع بھی ملا۔

(رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید۔ مربی سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button