افریقہ (رپورٹس)

جامعۃ المبشرین برکینا فاسو میں حمدیہ مجلس کا انعقاد

(محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینا فاسو)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعۃالمبشرین برکینافاسو کو مجلس ارشاد کے تحت مورخہ۳۰؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو حمدیہ مجلس کے انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ حافظ محمد بلال طارق صاحب استادجامعۃ المبشرین برکینا فاسو کی صدارت میںجلسہ کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے ہال جامعۃ المبشرین میں تلاوت قرآن مجید و ترجمہ سے ہوا۔تلاوت کے بعد حضرت مسیح موعودؑ کا خدا تعالیٰ کی حمد میں عربی قصیدہ اور اس کا ترجمہ پیش کیا گیا۔

جگی آداما صاحب طالبعلم سال سوم نے ’’قرب الٰہی کے حصول کے ذرائع از تحریرات حضرت مسیح موعودؑاور واقعات صحابہ حضرت مسیح موعودؑ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ پھر جلسہ سالانہ یوکے ۲۰۲۳ء کے موقع پر پیش کی گئی ڈاکٹر فہیم یونس قریشی صاحب کی تقریر بعنوان ’’سائنسی ثبوت کے ذریعہ ہستی باری تعالیٰ کے دلائل‘‘ کی ویڈیو فرنچ زبان میں دکھائی گئی۔ جلسہ کی تیسری اور آخری تقریرصدر مجلس نے ’’خدا تعالیٰ کی صفت رحمانیت‘‘ کے موضوع پر کی۔

اجتماعی دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button