کلام حضرت مصلح موعود ؓ

اے مرے مولیٰ مرے مالک مری جاں کی سپر (منظوم کلام حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

اے مرے مولیٰ مرے مالک مری جاں کی سپر

مبتلائے رنج و غم ہوں جلد لے میری خبر

دوستی کا دم جو بھرتے تھے وہ سب دشمن ہوئے

اب کسی پر تیرے بن پڑتی نہیں میری نظر

امن کی کوئی نہیں جا، خوف دامن گیر ہے

سانپ کی مانند مجھ کو کاٹتے ہیں بحر و بر

ہاتھ جوڑوں یا پڑوں پاؤں کیا کروں

دل میں بیٹھا ہے مگر آتا نہیں مجھ کو نظر

جبکہ ہر شے مِلک ہے تیری مرے مولیٰ تو پھر

جس سے تو جاتا رہے بتلا کہ وہ جائے کدھر

کام دیتی ہے عصا کا آیت لَا تَقنَطُوْا

ورنہ عصیاں نے تو میری توڑ ڈالی ہے کمر

بے کسی میں رَہزنِ رنج و مصیبت آپڑا

سب متاعِ صبر و طاقت ہوگئی زیرو زبر

(کلام محمود مع فرہنگ صفحہ ۲۱)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button