اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭…رانا سلطان احمد خاں صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے بہت ہی عزیز دوست مکرم چودھری طارق محمود صاحب ابن چودھری عبد الرحمان صاحب حال ساکن ورجینیا، امریکہ کو چند دن قبل دو عدد سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ بلڈ پریشر کی بھی شکایت ہے۔ موصوف آج کل ہسپتال میں داخل ہیں۔

اس مخلص خادم سلسلہ کے لیے دعاوٴں کی خصوصی درخواست ہے کہ مولیٰ کریم کامل عاجل و صحت عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین

نیزخاکسار کے بھانجے رانا محمد طاہر خان کا بیٹا شازل احمد بعمر تقریباً ڈیڑھ سال فضل عمر ہسپتال کے ICU میں داخل ہے۔ بلغم اور بخار کی شکایت ہے اور چھاتی جمی رہتی ہے۔ اسی طرح میری بھانجی کا بیٹا عزیزم طالع احمد بعمر تقریباً ایک ماہ بھی ہسپتال میں داخل ہے۔ دونوں بچوں کی صحت و سلامتی، تندرستی اور لمبی عمر کے لیے دعا کی خصوصی درخواست ہے۔

٭… مکرم نذیر احمد علی کمانڈا بونگے صاحب جنرل سیکرٹری سیرالیون اعلان کرواتے ہیں کہ مکرم ڈاکٹر عبدالحمید گمانگا صاحب (نائب امیر ثالث) شدید بیمار ہیں۔ گذشتہ چند ہفتے سے ۳۴؍ ملٹری ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ ان کی حالت شدید خراب ہونے پر مکرم امیر صاحب اور نیشنل عاملہ نے مشورہ کیا کہ انہیں سینیگال بھجوایا جائے۔چنانچہ ڈاکٹر صاحب کو۳۰؍دسمبر کو خصوصی ایئر ایمبولینس سے سینیگال بھجوایا گیا۔

احبابِ جماعت سے دعا کی خصوصی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button